السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ بعد سلام عرض یہ ھیکہ ابوالعلائ جہانگیری رومی نام کا کوئ سلسلہ ہے کیا؟ اور اگر ہے تو اسکی حقیقت قلمبند کریں مہربانی ہوگی لوگوں میں خلبلی مچی ہوئ ہے کہ یہ ابوالعلائ نام کا سلسلہ کہاں سے آگیا اسلئے برائے کرم ثبوت کے طور پر پوسٹ تحریر کریں
خاکسار امجد علی
سلسلہ ابو العلاءیہ سرکار میر ابو العلاء سے منسوب ہے جن کا مزار پر انوار آگرہ(غالبا) جہان آباد میں ہے۔ بڑے بافیض بزرگ گزرے ہیں انفاس العارفین میں بھی سرکار میر ابو العلاء کا ذکر ہے اور اس سلسلہ کی کءی خانقاہ مختلف شہروں میں موجود ہیں پٹنہ میں سلسلہ ابو العلاءیہ سجادیہ ڈاکٹر طلحہ برق رضوی صاحب کی خانقاہ بھی ابو العلاءیہ ہے خانقاہ منعمیہ بھی سلسلہ ابو العلاءیہ کی شاخ ہےبھینسوں شریف میں بھی اس سلسلہ کی خانقاہ موجود ہے سادات پور سیوان میں بھی یہ سلسلہ ہے جہاں مفسر قرآن حضرت سید ظہور الحسین رضوی جلوہ بار ہیں اور مخلوق خدا کو فیضیاب فرما رہے ہیں نیز سلسلہ برکاتیہ اور اشرفیہ میں بھی یہ سلسلہ موجود ہےامام اہل سنت اعلی حضرت رضی اللہ عنہ کو بھی اس سلسلہ میں خلافت حاصل ہے
کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ