(مسئلہ) یہ کہنا کیسا ہے کہ قرآن ملکیت ہے علی مالک ہیں قرآن محتاج جبریل ہے اور علی استاد جبریل ہے؟
(الجواب) قرآن حضرت علی کی ملکیت ہے یہ کہنا درست نہیں کہ قرآن مخلوق نہیں اور امیر المومنین مخلوق ہیں اور اگر مطلب یہی لیا کہ واقعی قرآن جو غیر مخلوق ہے علی اس کے مالک ہیں تو بلا شبہ یہ کفر ہے قرآن کو محتاج جبریل کہنا کفر ہے علی رضی الله عنه کو استاد جبریل کہنا کفر ہے کہ جبریل رسول ہیں اور حضرت علی غیر رسول اور غیر رسول کو رسول سے افضل کہنا کفر ہے والله تعالی اعلم
کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
(مسئلہ) اگر کنواں میں بچھو گر جائے تو کیا حکم ہے؟
(الجواب) بچھو دموی جانور نہیں لہذا اس کا جھوٹا پاک ہے اور کنویں میں گر کے مرنے سے یا گر کر نکلنے سے پانی نجس یا مکروہ نہ ہوگا
قال المجدد رحمه الله جو جانور دموی نہیں یعنی خون سائل نہیں رکھتے خواہ حشرات الارض سے ہوں یا نہیں جیسے بچھو مکھی زنبور اور تمام دریائی جانور اُن کاجوٹھا مکروہ بھی نہیں (فتاوی رضویہ ٢٧٩/٢) وقال الفقيه عليه الرحمة جن جانوروں میں بہتا ہوا خون نہیں ہوتا جیسے مچھر مکھی وغیرہ ان کے مرنے سے پانی نجس نہ ہوگا (بہار شریعت ٣٤٢/١) والله تعالی اعلم
کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ