Headlines
Loading...


وہ کون سا خون ہے جس کا کھانا حلال ہے

السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ

📜سوال________↓↓↓

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ وہ کونسا خون ہے جس کا کھانا حلال ہے برائے مہربانی جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دیں

✍️السائل۔ محمد علی اصغر

💓وعلیکم السلام و رحمة اللہ و برکاتہ💓

 ✅الجواب بعون الملک الوھاب

جی ہاں دو خون کھانا جائز و حلال ہے وہ ہے کلیجی اور تلی جیسا کہ حدیث شریف میں ہے

امام احمد و ابن ماجہ و دارقطنی ابن عمر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہما سے راوی رسول ﷲ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا

ہمارے لیے دو مرے ہوئے جانور اور دو خون حلال ہیں دو مردے مچھلی اور ٹڈی ہیں اور دو خون کلیجی اور تلی ہیں

(📚سنن ابن ماجہ کتاب الأطعمۃباب الکبدوالطحال الحدیث۳۳۱۴ج۴ص۳۲)


(📚بحوالہ بہار شریعت جلد سوم حصہ 15 صفحہ نمبر 323 حلال و حرام جانوروں کا بیان)


🌸واللہ اعلم بالصواب🌸

کتبہ حضرت محمد اشفاق عطاری صاحب قبلہ مدظلہ االعالی والنورانی

ماشاءاللہ بہت عمدہ جواب✅الجواب صحیح حافظ محمد نور جمال رضوی صاحب قبلہ

مؤرخہ: (۱۳) شعبان المعظم ١٤٤١؁ھ

📔شائع سنی حنفی فقہی گروپ📔

"""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ