Headlines
Loading...


(مسئلہ) کچھ لوگ فیس بک پر فیس ایپ استعمال کر کے اپنا بڑھاپا دیکھ رہے ہیں اس ایپ میں جوان کو بوڑھا کر کے دکھایا جاتا ہے تو کیا حکم ہے؟

(الجواب) عبث مکروہ مثل کہانت ہے اور اس ایپ پر اعتماد کرنا منجر الی کفر قال رسول الله ﷺ إن الكاهن والكهانة والتكهن في النار (دلائل النبوۃ لأبی نعیم م ١٦٠ در المنثور ٣٨٣/١٢ کاہن کہانت اور تکہن سب آگ میں ہے)

عن أبي هريرة قال قال رسول الله ﷺ من أتى عرافا أو كاهنا فصدقه فيما يقول فقد كفر بما أنزل على محمد ﷺ (المستدرك للحاکم م ١٥ ابو ہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ فرمایا حضور ﷺ نے جو شخص نجومی اور کاہن کے پاس جائے اوراس کے بیان کو سچا جانے تو اس نے اس کا انکار کیا جو محمد ﷺ پر نازل ہوا 

عن بعض أزواج النبي ﷺ عن النبي ﷺ قال من أتى عرافا فصدقه بما يقول لم تقبل له صلاة أربعين يوما(مسند أحمد م ١٦٦٣٨ صحيح مسلم م ٢٢٣٠ بعض امہات المومنین سے روایت ہے کہ فرمایا رسول الله ﷺ نے جو کوئی نجومی کے پاس گیا پھر اس سے کچھ پوچھے تو اس کی چالیس دنوں کی نمازیں قبول نہ ہوں گی والله تعالی اعلم

کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ