امام سے پہلے سلام پھیر دیا تو نماز کا کیا حکم ہے


(مسئلہ) کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام کہ بکر فجر کی نماز امام کے ساتھ پڑھ رہا تھا اور دعائے ماثورہ تک پڑھنے کے بعد غلطی سے امام سے پہلے سلام پھیر دیا بکر نماز ہوگی یا نہیں؟ زید کا کہنا ہے کہ نماز ہو گئی کیونکہ التحیات سے لیکر عبدہ ورسوله پڑھنا واجب ہے اور بکر نے واجب ادا کر لیا لہذا نماز ہوگئی

(الجواب) زید نے صحیح کہا سید شامی عليه الرحمة قال لو أتم المؤتم التشهد بأن أسرع فيه وفرغ منه قبل إتمام إمامه فأتی بما يخرجه من الصلاۃ کسلام أو کلام أو قیام جاز أي صحت صلاته لحصوله بعد تمام الأرکان (رد المحتار ٢٤٠/٢) والله تعالی اعلم

کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

(مسئلہ) نماز میں آیت سجدہ پڑھی اور سجدہ ادا کیے بغیر نماز سے خراج ہوگیا تو کیا نماز واجب الاعادہ ہوگی؟

(الجواب) اعادہ واجب نہیں کہ سجدہ تلاوت جو واجب تھا حرمت نماز سے نکلتے ہی ساقط ہوجاتا ہے ہاں اس ترک کے سبب ضرور گناہگار ہوگا قال السيد الشامي عليه الرحمة في منحة الخالق سقطت عنه التلاوة والسهو أي ولا تفسدت صلاته لما مر كذا في البدائع أي لأنه لم يبق عليه ركن من أركان الصلاة ولكن صلاته ناقصة لترك الواجب (بحر الرائق ١٩٠/٢)

وفي القدوري كل سجدة وجبت عليه في الصلاة بتلاوة ثم خرج قبل أن يسجد سقطت عنه (فتاوی التاتارخانیة ٤٩٠/١) وفي الغنية (ص ٢٥٤) كل سجدة وجبت في الصلاة ولم تؤد فيها لا تقضی ابدا وفي جوهرة النيرة (٢١١/١) ثم علي رواية کتاب الصلاة فی قوله أجزأته السجدة عن التلاوتين فلو لم يسجده في الصلاة حتى فرغ منها سقطت عنه السجدتان جميعا والله تعالی اعلم

کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا

🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0