Headlines
Loading...


(مسئلہ) حضور نبی اکرم ﷺ فرماتے ہیں میری امت پر واجب ہے کہ سیدنا ابوبکرصدیق سے محبت و الفت کرے اور ان کے احسانات کے شکر گزار رہیے اس حدیث کا حوالہ بھیج دیں

(الجواب) عن سهل بن سعد قال قال رسول الله ﷺ حب أبو بكر وشكره واجب علي أمتي (العلل المتناهية ص ١٨٩ تاریخ بغداد ٤٧٥/٣) یہ حدیث منکر ہے عمر بن ابراہیم الکردی کے سبب اور یہی حدیث انس رضی الله عنه سے مرفوعا مروی ہے اس میں شکرہ کا لفظ نہیں (صواعق المحرقة ص ١٢٤ مواهب اللدينة ٥٤٩/٢) اس کی سند کا مجھے علم نہیں والله تعالی اعلم

کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

(مسئلہ) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ایک لڑکی شادی شدہ ہے اس نے اپنے شوہر کو بغیر طلاق چھوڑ دیا ہے. اب وہ لڑکی دوسرے کے ساتھ نکاح کرنا چاہتی ہے تو نکاح ہوگا یا نہیں؟

(الجواب) بغیر طلاق یا خلع کسی دوسرے سے نکاح نہیں ہوسکتا کرے گی نکاح نہ ہوگا شوہر موجود ہو یا نفقہ پر قادر ہو تو قاضی سے فسخ بھی نہیں کرایا جا سکتا والله تعالی اعلم

کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ