Headlines
Loading...


(مسئلہ) چاندی کی ڈبیہ میں تعویذ رکھ کر گلے میں پہننا کیسا؟

(الجواب) حرام ہے قال الإمام عليه الرحمة الذی کله فضة یحرم استعماله بأي وجه کان ولو بلا مس بالجسد بخلاف القصب الذی یلف علی طرف قبضة النتن فأنه تزویق فهو من المفضض فیعتبر اتقاؤہ بالید والفم (فتاوی رضویہ ١٣٩/٢٢ وہ چیز کہ تمام کی تمام چاندی کی ہو اس کا استعمال تو سرے سے حرام ہے خواہ استعمال ہاتھ سے ہو یا بغیر ہاتھ لگائے ہو بخلاف اس کانے کے جو تمباکو کے کانے کے کنارے پر لپیٹ دیا جاتا ہے کیونکہ وہ تزویق ہے جو مفضض میں شامل ہے لہذا ہاتھ اور منہ سے اس کے بچاؤ کا اعتبار ہوگا) والله تعالی اعلم

کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

(مسئلہ) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ مسجد کا منبر محراب کے اندر بنا سکتے ہیں؟ ایک شخص کا کہنا ہے کہ ممبر کو محراب کے باہر بنائیں دو تین انگل ہی صحیح ہو مگر محراب سے تھوڑا باہر ہو کیا یہ صحیح ہے؟ 

(الجواب) محراب ایک طاق ہے جو قبلہ کی سمت دیوار مسجد کے وسط میں بنا ہوتا ہے اگر یہ کشادہ ہو اور اس میں منبر بنانے کے بعد بھی امام کا اس میں کھڑا ہونا وسط مسجد میں ہی ہو تو اس میں منبر بنانے میں کوئی حرج نہیں. منبر کا محراب سے باہر ہونا کچھ ضروری نہیں ہاں امام اس طرح کھڑا ہو کہ اس کے قدم محراب کے باہر رہیں اور َسجدہ محراب میں ہو والله تعالی اعلم

کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ