مرتد ہوکر مسلمان ہوا تو طلاق کا کیا حکم ہے
(مسئلہ) اگر کسی نے بیوی کو ایک طلاق دے دی تھی اس کے بعد شوہر مرتد ہو گیا پھر مسلمان ہوا اب ایسی صورت میں وہ کتنی طلاق کا مالک رہے گا؟
(الجواب) دو طلاق کا مالک رہا ملفوظات امام اہل سنت میں ہے (عرض) حالت اسلام میں دو طلاقیں دی تھیں پھر معاذ الله مرتد ہوگیا اب پھر اسلام لایا اب کتنی طلاق کا مالک ہے؟ (ارشاد) ایک طلاق کا (ملفوظات اعلی حضرت ص ٣٨٨) والله تعالی اعلم
کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
(مسئلہ) عمر کہتا ہے کہ وہابی دیوبندی نجدی مرتد خارج از اسلام ہے اور بکر کہتا ہے کہ مرتد خارج از اسلام نہیں ہے تو کیا بکر کا قول صحیح ہے یا غلط اگر غلط ہے تو بکر پرحکم شرع کیا نافذ ہوگا؟
(الجواب) دیوبندیوں کے کفر پر آگاہ ہونے کے باوجود ایسا کہتا ہے تو بکر ضرور کافر ہوگیا علمائے کرام ان کے اکابرین اور ان کے معتقدین کے بارے میں اتفاقا فرماتے ہیں من شك في کفرہ وعذابه فقد کفر (حسام الحرمین ص ٢١ جس نے ان کے کفر وعذاب میں شک کیا وہ بھی کافر ہے) لہذا اس پر تجدید ایمان فرض بیوی والا ہو تو تجدید نکاح کرے نہ کرے تو اہل اسلام اس کا بائیکاٹ کریں والله تعالي أعلم
کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ