Headlines
Loading...


سوال کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کیا ورقہ بن نوفل مسلمان ہوگئے تھے؟ یا پھر نہیں برائے کرم مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی فقط والسلام

المستفی محمد التمس رضوی 

الجواب جی روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے ورقہ کے متعلق پوچھا گیا حضور سے جناب خدیجہ نے کہا کہ انہوں نے اپ کی تصدیق کی تھی لیکن اظہار سے پہلے وفات پاگئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ مجھے خواب میں وہ دکھائے گئے ان پر سفید کپڑے تھے اور اگر وہ آگ والوں سے ہوتے تو ان پر اس کے علاوہ لباس ہوتا (احمد ترمذی)

کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا 



(مسئلہ) کیا دو عورتیں آپس میں محرمات ہوں تو کیا وہ حج کرنے جا سکتیں ہیں یا نہیں؟ بحوالہ جواب عنایت فرما دیں 

(الجواب) مرد محرم جو عاقل بالغ غیر فاسق معلن کی معیت سفر میں عورت کو لازم ہے. محرم عورت ہو تو اس کے ساتھ بھی سفر حرام ہے کہ اس سے حفاظت نہ ہوسکے گی یا ناحفاظتی کا اندیشہ ہوگا

قال الإمام رحمه الله یعنی بچہ یا مجنون یا مجوسی یا بے غیرت فاسق نہ ہو ایسا اگر محرم ہو تو اس کے ساتھ بھی سفر حرام ہے کہ اس سے حفاظت نہ ہوسکے گی یا ناحفاظتی کا اندیشہ ہوگا حج کا جانا ثواب کے لیے ہے اور بے محرم جا نے میں ثواب کے بدلے ہر قدم پر گناہ لکھا جائے گا (فتاوی رضویہ ٧٠٥/١١) والله تعالی اعلم

کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا 


0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ