Headlines
Loading...


یہ بیدم شاہ وارثی کی لکھی ہوئی نعت پاک کا ایک شعر ہے.

شعر اس طرح ہے

بیدم یہی تو پانچ ہیں مقصود کائنات 

خیر النساء حسین وحسن مصطفی علی

یعنی کائنات کا مقصود نبی کریم ﷺ اور اہل بیت ہیں

مقصود کائنات کے معنی ہوں گے

وہ جس کی قاصد کائنات ہو. ساری کائنات یعنی مخلوقات جس کا قصد کرے اور ان سے اپنا مقصد حاصل کرے جیسے مقصد زیارت وغیرہ

اس میں مجھے کوئی عجیب بات نظر آئی نہیں کہ میں دلائل قائم کروں

کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا


السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

مودبانہ گزارش ہے کہ سنی دیوبندیوں کے کسی بھی قسم کی خوشی و غمی میں دعوت ہو یا نہ ہواگر شریک ہوتا ہے توکیا احکام عاید ہوں گے مع دلیل کرم فرمایں

وعلیکم السلام و رحمة الله تعالى وبركاته مرتکب گناہ کبیرہ ہوں گے توبہ کا حکم دیا جائے گا

اس کا حوالہ آپ کو کسی بھی کتب فتاوی میں مل جاتا

رضویہ، جلد 21، 278، 279 

وہابیہ وغیر مقلدین ودیوبندی ومرزائی وغیرہم فرقے آج کل سب کفار مرتدین ہں ان کے پاس نشست وبرخاست حرام ہے ان سے میل جول حرام ہے اگرچہ اپنا باپ یا بھائی بیٹے ہوں

قال اﷲ تعالٰی واما ینسینک الشیطن فلا تقعد بعد الذکری مع القوم الظلمین ۱؎ o وقال تعالٰی لا تجد قوما یومنون باﷲ و الیوم الاخر یوادون من حاداﷲ و رسولہ ولو کانوا آبائہم اواخوانہم اوعشیرتہم ۲؎

اللہ تعالٰی نے ارشاد فرمایا اگر تمھیں شیطان بھلادے تو پھر یاد آنے کے بعد ظالموں کے ساتھ نہ بیٹھو، اور اللہ تعالٰی نے فرمایا: تم لوگوں کو ایسا نہ پاؤ گےکہ جو اللہ تعالٰی اور پچھلے دن پر ایمان رکھتے ہوں کہ وہ ان سے دوستی رکھیں کہ جنہوں نے اللہ تعالٰی اور اس کے رسول کی مخالفت کی، اگر چہ وہ ان کے باپ دادا یا انکے بھائی یا انکے قبیلہ کے لوگ ہوں (ت)

 (۱؎ القرآن الکریم ۶ /۶۸) (۲؎القرآن الکریم ۵۸ /۲۲)

اور ان لوگوں سے کسی دنیاوی معاملت کی بھی اجازت نہیں

کما بیناہ فی المحجۃ المؤتمنہ

 (جیسا کہ ہم نے اسے اپنی کتاب المحجۃ المؤتمنہ میں بیان کردیا ہے۔ ت) ان کے پاس بیٹھنے والا اگر ان کو مسلمان سمجھ کر ان کے پاس بیٹھتا ہے یا ان کے کفر میں شک رکھتاہے اور وہ ان کے اقوال سے مطلع ہے تو بلاشبہ خود کافر ہے

فتاوٰی بزایہ ومجمع الانہر ودرمختار وغیرہا میں ہے 

من شک فی عذابہ وکفرہ فقد کفر ۱؎

جس نے ان کے عذاب اور کفر میں شک کیا تو بلا شبہ وہ بھی کافر ہوگیا (ت)

(۱؎ درمختار کتاب الجہاد باب المرتد مطبع مجتبائی دہلی ۱ /۳۵۶)

اوراگر ان کو یقینا کافر جانتا ہے اور پھر ان سے میل جول رکھتا ہے تو اگر چہ اس قدر سے کافر نہ ہوگا مگر فاسق ضرور ہے اور اسے امام بنانا اور اس کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی قریب بحرام کہ پڑھنی گناہ اور پھیرنی واجب، اور معاذاللہ بالآخر اس پر اندیشہ کفر ہے امام جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ شرح الصدور میں فرماتے ہیں ایک شخص رافضیوں کے پاس بیٹھا کرتا تھا اس کے مرتے وقت لوگوں نے اسے کلمہ طیبہ کی تلقین کی، اس نے کہا نہیں کہا جاتا، پوچھا کیوں؟ کہا یہ دو شخص کھڑے ہیں یہ کہتے ہیں تو ان کے پاس بیٹھا کرتا تھا جو ابوبکر و عمر (رضی اللہ تعالٰی عنہما)کو برا کہتے تھے اب چاہتاہے کہ کلمہ پڑھ کر اٹھے نہ پڑھنے دیں گے ۲؎

 (۲؎ شرح الصدور باب مایقول الانسان فی مرض الموت مصطفی البابی مصر ص۱۶)

جب صدیق اکبر وفاروق اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہما ) کو برا کہنے والوں کے پاس بیٹھنے والوں کو یہ حالت ہے تو یہ لوگ تو اللہ جل وعلا اور رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کو بر ا کہتے ہیں ان کی تنقیص شان کرتے ہیں انھیں طرح طرح کے عیب لگاتے ہیں ان کے پاس بیٹھنے والے کو کلمہ نصیب ہونا اور بھی دشوار ہے 

نسأل اﷲ العفوا والعافیۃ

 (ہم اللہ تعالٰی سے معافی اور عافیت چاہتے ہیں۔ ت) واللہ تعالٰی اعلم

کتبہ ندیم ابن علیم المصبور العینی ممبئی مہاراشٹر انڈیا

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ