Headlines
Loading...


کمزور آنکھ والے کی امامت جائز و درست ہے صحیح پڑھنے

والے کے پیچھے سب کی نماز ہو جائے گی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ (۱) جس شخص کو اتنا کم نظر آتا ہو کہ وہ اپنے کپڑے کی نجاست نہ دیکھ پائے اس کے پیچھے نماز صحیح دیکھنے والوں کی ہو جائے گی یا نہیں؟

(۲) ایک شخص عالمِ تجوید بالکل نہیں جانتا‘ اس کے پیچھے علمِ تجوید جاننے والوں کی نماز ہو جائے گی یا نہیں؟فقط

اقبال احمد موضع مونڈیا نصیر

ڈاکخانہ مونڈیا نبی بخش ضلع بریلی شریف (یوپی)

الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

(۱) ہو جائے گی بشر طیکہ کوئی مانع شرعی نہ ہو اور اگر اس جگہ اس کے سوا کوئی جامع شرائط امام نہ ہو تو وہی امام ہوگا۔ واللہ تعالٰی اعلم

(۲) اگر صحیح پڑھ سکتا ہے تو نماز ہو جائے گی ورنہ نہ ہوگی واللہ تعالٰی اعلم

کتبہ فقیر محمد اختر رضا خاں ازہری قادری غفرلہٗ

۲۱؍شوال المکرم ۱۴۰۰ھ

نقل شدہ فتاویٰ تاج الشریعہ جلد سوم صفحہ نمبر 474

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ