Headlines
Loading...


مسئلہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ

مولوی عبدالعزیز صاحب مدرس مدرسہ عزیزیہ اشرفیہ مہاراج گنج جو اپنے آپ کو مولانا اور صوفی کہتے ہیں  انہوں نے سیرت پاک کے ایک جلسہ عام میں سینکڑوں مسلمانوں کے سامنے دوران تقریر میں یہ کہا کہ (۱) خدا کو گدگدی لگی تو محمد کو پیدا کیا (۲)اگر محمد نہ ہوتے تو خدا بھی نہ ہوتا ایک بڑے عالم و مفتی و محدث جو جلسہ میں شریک تھے انہوں نے اسٹیج ہی پر مولوی موصوف کو فہمائش کی اور توبہ کرنے و کلمہ پڑھنے کی تاکید کی۔ بڑے اصرار کے بعد مولوی موصوف نے صرف کلمہ پڑھا مگر محدث صاحب موصوف وغیرہ علماء سے جنہوں نے مولوی موصوف کے ان کلمات کفریہ پر ناراضگی ظاہر کی مولوی موصوف بہت خفا اور شاکی ہیں اور ابھی تک مولوی موصوف ان کلمات کفریہ کے حق ہونے پر مصر ہیں ایسی صورت میں مولوی موصوف پر شریعت مقدس کا کیا حکم نافذ ہوتا ہے؟ براہ کرم ارشاد فرمایا جائے کیا ایسے مولوی کو جلسہ و میلاد وغیرہ میں بلایا جا سکتا ہے یانہیں ؟ بینوا و توجروا

المستفتیان عبدالصمد خان وشفیق احمد مقام و ڈاکخانہ مہراج گنج پرانی بازار مہراج گنج ضلع سیوان بہار

۷۵-۱۲-۲۲

۹۲/۷۸۶

الجوابـــــــــــــــــــــ بعون الملک الوہابــــــــــــــــــــــــــــ!

صورت مسئولہ میں مولوی عبدالعزیز کا قول یقینا شان ربوبیت کے خلاف ہے اور اس کے کلمات کفر ہونے میں کوئی شک و شبہ نہیں تعالیٰ اللّٰہ عزّذالک علواکبیرا مزید برآں مولوی موصوف کا کلمات مذکورہ کو برحق سمجھنا اور اپنی غلطی پر نادم ہوکر تائب نہ ہونا انتہائی گستاخی و جسارت ہے۔ مولوی موصوف کو بلاتاخیر فوراً اعلانیہ توبہ کرنا چاہیے اور ساتھ ہی تجدید ایمان و تجدید نکاح بھی ضروری ہے اگر وہ اپنی غلطی وخطا کو تسلیم نہیں کرتے اور تائب نہیں ہوتے ہیں تو مسلمانوں کو ان سے الگ رہنا چاہئے قرآن حکیم میں ظالموں کے پاس بیٹھنے سے ممانعت فرمائی گئی ہے قال تعالیٰ وَاِمَّا یُنْسِیَنَّکَ الشَّیْطٰنُ فَلاَ تَقْعُدْ بَعْدَالذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ ایسے شخص کو جلسہ و میلاد شریف وغیرہ میں بلانا اور اس کی تقریر سننا جائز نہیں اس لئے کہ اوخویشتن گم ست کرارہبری کند وھوتعالیٰ اعلم و علمہ جل مجدہ اتم

نقل شدہ فتاویٰ ادارہ شریعہ جلد اوّل صفحہ نمبر / 81

کتبہ محمد فضل کریم غفرلہ الرحیم رضوی خادم دارالافتاء ادارۂ شرعیہ بہار پٹنہ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ