کسی مسلمان کو کالی جی میں بلی دینا کیسا ؟؟؟
مسئلہ محترم مفتی صاحب السلام علیکم
ہندہ کی عمر پانچ سال کی تھی کہ وہ سخت بیمار ہو گئی تو ہندہ کی ماں بہت پریشان ہوئی تو اس کی ماں کی ایک سہیلی جو ہندو تھی، اس نے ہمدردی میں کالی دیوی کو منت رکھ دی کہ اگر لڑکی اچھی ہو گئی تو کالی جی کو بلیدان چڑھائوں گی۔ جب لڑکی صحت مند ہو گئی تو ۲۰ سال کے بعد ہندہ کی ماں منت پوری کرنے کے لئے ایک خصی ہندو کو دے دیا اور آدھے راستہ تک خصی کو پہنچا کر چلی آئی اور اس ہندو نے چڑھاوا چڑھا دیا ایک مہینہ کے بعد یہ بات برادری میں معلوم ہوئی جس پر برادری کے لوگوں نے ہندہ کی ماں کو برادری سے الگ کر دیا ہندہ کی ماں نے غلطی کیا اس وقت اس کے گھر میں گارجین نہ تھا سب لوگ بنگال میں تھے اب ہندہ کی ماں شرمندہ ہے اور کہتی ہے کہ میں سچے دل سے خدا و رسول کے درمیان وعدہ کرتی ہوں کہ میرا مذہب اسلام ہی ہے۔ اب ہندہ کی ماں پر جو کفارہ ہو لکھئے تاکہ پھر وہ برادری میں شامل کر لی جائے
المستفتی امین انصاری سہوتا بنگڑا مہراج گنج سیوان
۷۵-۷-۱۸
۹۲/۷۸۶
الجوابـــــــــــــــــ بعون الملک الوہابــــــــــــــ!
صورت مذکورہ میں کالی دیوی کی منت ماننا اور اس پر خصی چڑھانا شرک ہے کہ ہندہ کی ماں نے اگرچہ منت نہیں مانی مگر مشرکہ سہیلی کی منت ماننے پر راضی ہوئی (رضاء ُ الکفر کفری) لہٰذا مشرکانہ کام پرراضی رہنے کی وجہ سے وہ عورت دائرۂ اسلام سے خارج ہوگئی اور اس کا نکاح باطل ہو گیا قرآن حکیم میں ہے اِنَّ اللّٰہَ لاَیَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَکَ بِہِ۔ خدا مشرک کو نہیں بخشے گا لہٰذا اس عورت کو اعلانیہ توبہ کر کے پھر سے مسلمان بننا چاہیے اور چونکہ اس قبیح و شنیع فعل کی وجہ سے اس کا نکاح بھی ختم ہو گیا اس لئے توبہ کے بعد تجدیدنکاح کرنا چاہیے اس کے علاوہ اور کوئی صورت نہیں اور کوئی کفارہ بھی نہیں وھو اعلم
نقل شدہ فتاویٰ ادارہ شریعہ جلد اوّل صفحہ نمبر / 80
کتبہ محمد فضل کریم غفرلہ الرحیم رضوی خادم دارالافتاء ادارۂ شرعیہ پٹنہ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ