Headlines
Loading...



مسئلہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس بارے میں کہ

زید نے غصہ کی حالت میں کہا میں دین و دنیا کا مالک ہوں ۔ اس بات پر اہل محلہ کی طرف سے سخت گرفت ہے۔ شرعی فیصلہ سے آگاہ کیا جائے

المستفتی تبارک حسین حمید منزل ماری پور مظفر پور

۹۲/۷۸۶

الجوابــــــــــــــــــــــــــــ بعون الملک الوہابــــــــــــــــــــــــــــ!

زید کا مذکورہ جملہ تشریح طلب ہے اس قول سے قائل کا مطلب و منشاء کیا تھا اگر اس نے تفاخر سے اپنی عظمت کے اظہار کے لئے یہ جملہ کہا تو اسے توبہ کرنا چاچاہیے اور ساتھ ہی تجدید ایمان و تجدید نکاح بھی ضروری ہوگا اسلئے کہ دین و دنیا کا مالک خدائے وحدہ لاشریک ہے بندہ کے لئے ایسا کہنا ہرگز جائز نہیں اور اگر اس کے سوا کوئی اور نیت ہو تو اسے ظاہر کرنا ہیے وھو تعالیٰ اعلم

نقل شدہ فتاویٰ ادارہ شریعہ جلد اوّل صفحہ نمبر 115

کتبہ محمد فضل کریم غفرلہ الرحیم رضوی خادم دارالافتاء ادارۂ شرعیہ بہار پٹنہ ۷۶-۱۰-۱۲ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ