مسئلہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ
زید کے یہاں کالی کی پوجا ہوئی اوربکرا چڑھایا گیا ازراہ شرعی حکم سے آگاہ کریں تاکہ کفارہ ادا ہوجائے براہ کرم جواب جلددیں ۔بینواوتوجروا
المستفتی شمس الہدیٰ مقام بسنولی پوسٹ مہراج گنج ضلع سیوان ۱۶؍۷؍۷۳ء
۹۲/۷۸۶
الجوابـــــــــــــــــــــــ بعون الملک الوہابـــــــــــــــــــــــــــ!
صورت مذکورہ میں کالی کی پوجا کرنے اوربکرا چڑھانے کی بناپر، زید اسلام سے خارج ہوگیا اوراس کی بیوی نکاح سے نکل گئی زید کو چاہئے کہ وہ اعلانیہ توبہ کرے اورتجدیدایمان وتجدیدنکاح کرے جب تک زید توبہ کرکے پھر سے مسلمان نہ بنے اور اپنی بیوی سے دوبارہ نکاح نہ کرے اس وقت تک مسلمانوں کو چاہئے کہ زید کے ساتھ،میل جول ،کھانا پینا،سلام کلام ترک کردیں اورزید کے اس کفریہ کام میں ،جو بھی شریک رہا ہو یا اس سے خوشی کااظہار کیاہو،ان سبھوں کو تجدیدایمان وتجدیدنکاح کرنا ضروری ہے
نقل شدہ فتاویٰ ادارہ شریعہ جلد اوّل صفحہ نمبر 108/109
کتبہ محمد فضل کریم غفرلہ الرحیم رضوی خادم دارالافتاء ادارۂ شرعیہ بہار پٹنہ۶
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ