Headlines
Loading...
جن چپّپلوں میں عربی یا اردو لکھی ہو اسے پہننا کیسا

جن چپّپلوں میں عربی یا اردو لکھی ہو اسے پہننا کیسا


سوال کیافرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ 

کچھ چپلیں ایسی ہیں جس پر کمپنی والےکچھ اردو یاعربی کلمات لکھتےہیں اس کااستعمال کرناکیسا ہے؟؟  

الجواب بعون الملک الوہاب

ایسی چپلوں کااستعمال درست نہیں اس لیے کہ نفس حروف قابل ادب ہیں اگرچہ جدا جدا ہوں

جیساکہ اعلی حضرت علیہ الرحمہ نے فتاوی رضویہ میں تحریرفرمایا

کہ

نفس حروف قابل ادب ہیں اگرچہ جداجدالکھےہوں جیسےتختی یا وصلی پرخواہ ان میں کوٸی برانام لکھاہو جیسےفرعون ابوجہل وغیرھما

تااہم حروفوں کی تعظیم کی جائےاگرچہ ان کافرں کانام لاٸق اہانت تذلیل ہے

(فی الھندیة اذاکتب اسم فرعون اوکتب ابوجھل علی غرض یکرہ ان یرموا الیہ لان لتلک الحروف حرمة کذافی السراجیہ

(جلد ٢٣ مترجم /صفحہ ٣٣٦/ مرکزاہلسنت برکات رضا)

 لہذا ان چپلوں کا استعمال درست نہیں ہاں اگران کلمات کو خرچ کر محوکردیاجائے یا کسی اور طریقہ سے نکال دیاجاۓتو اب استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں

واللہ تعالی اعلم بالصواب

کتبہ غلام آل رسول رضوی متعلم  دورة التخصص فی الفقہ الحنفی الجامعةالسعدیہ (کیرلا)

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ