Headlines
Loading...


کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ ابھی حجاج کرام کی لنگی نما احرام تیار کیا گیا ہے جس کا منہ بغیر سلے جوڑا گیا ہے بطور احرام کیا اس کا استعمال درست ہوگا یا نہیں

الجواب بعون ملک الوھاب

احرام میں سلے ہوئے کپڑے پہننا حرام ہے بغیر سلے ہوئے کپڑے پہنے (بہار شریعت ج۱ ص۱۰۷۸) 

فتاویٰ رضویہ میں ہے کہ سلی ہوئی چیز سے بچنا چاہیے حالت ضرورت مستثنیٰ ہے ج۱ ص٦٨٨

وہ کپڑا جو سلا ہوا نہ ہو جس کا منہ بغیر سلے جوڑا گیا ہے اس کی ممانعت نہیں ہے لہذا اس کا استعمال درست ہے وَ اللّٰہُ تَعَالیٰ اَعلَمُ بِالصّواب

متعلم فقیر محمد کوثر رضا دورۃ التخصص فی الفقہ الحنفی الجامعۃ السعدیہ (کیرلا) 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ