Headlines
Loading...


جس کی بیوی بے پردہ باہر جائے اس کی امامت کیسی؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین ا ن مسائل میں کہ

(۱) سولہ سال کے لڑکے کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ فتویٰ دیں

(۲) ایک مولانا صاحب کی بیوی نے اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر نس بندی کرالی ہے یعنی منشی بندی کرالی ہے

الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

(۱) جائز ہے جبکہ جامع شرائطِ امامت ہو واللہ تعالٰی اعلم

(۲) اگر وہ اپنی بیوی کے فعلِ بد سے راضی نہیں تو اُن کی اقتدا اس وجہ سے منع نہ ہوگی اور اگر وہ اس کے فعل سے راضی ہیں تو امامت ان کی مکروہِ تحریمی جبکہ رضامندی شرعاً ثابت ہو

نقل شدہ فتاوٰی تاج الشریعہ جلد چہارم صفحہ نمبر 103 

 واللہ تعالٰی اعلم

فقیر محمد اختر رضا خاں ازہری قادری غفرلہٗ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ