عورت کو قبر میں اتار تے وقت کس طرح پردہ کریں؟
عورت کو قبر میں اتار تے وقت کس طرح پردہ کریں؟
ا________(🖊)__________
السلام علیکم ورحمتہ الله وبرکاتہ
📜سوال__________↓↓↓
کیا فرماتے علمائے اکرام و مفتیان دین مسئلہ ھذا میں میت عورت کو قبر میں اتار تے وقت کپڑا یا کسی اور چیز سے پردہ کرتے ہیں چارو طرف سے کرنا چاہئیے یا آسمان سے پردہ کرنا چاہئیے؟ جلد سے جلد جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں
💫سائل محمد نسیم اختر پورنیہ بہار
ا________(🖊)__________
وعلیکم السلام ورحمتہ الله وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
عورت کے جنازے میں چونکہ نامحرم افراد بھی شامل ہوتے ہیں اس وجہ سے اس کی تدفین کے وقت قبر کے اطراف میں پردہ کرلینا چاہیے تاکہ قبر میں اتارتے وقت اس کے جسم پر ( کفن کے اوپر بھی ) کسی نامحرم کی نگاہ نہ پڑے ، اور عورت کو قبر میں اتارنے اور اینٹیں/ سلیب رکھنے تک صرف اس عورت کے محارم ہی شریک ہوں اور یہ حکم ہر مسلمان خاتون کے لیے ہے ، خواہ وہ زندگی میں باپردہ رہنے کی عادی ہو یا نہ ہو اور یہی بنیادی فرق ہے مرد و عورت کی تدفین میں جیسا کہ بدائع الصنائع میں ہے کہ
وَ يُسَجَّى قَبْرُ الْمَرْأَةِ بِثَوْبٍ لِمَا رُوِيَ أَنَّ فَاطِمَةَ رَضِی اللَّهُ عَنْهَا سُجِّيَ قَبْرُهَا بِثَوْبٍ وَنَعْشٍ عَلَى جِنَازَتِهَا لِأَنَّ مَبْنَى حَالِهَا عَلَى السَّتْرِ ، فَلَوْ لَمْ يُسَجَّ رُبَّمَا انْكَشَفَتْ عَوْرَةُ الْمَرْأَةِ فَيَقَعُ بَصَرُ الرِّجَالِ عَلَيْهَا، وَلِهَذَا يُوضَعُ النَّعْشُ عَلَى جِنَازَتِهَا دُونَ جِنَازَةِ الرَّجُلِ اھ
(📗 بدائع الصنائع ج 1 ص 318 / 319 : كتاب الصلاة فَصْلٌ صَلَاةُ الْجِنَازَةِ فَصْلٌ بَيَانُ وُجُوبِ الدَّفْنِ )
اور علامہ علاء الدین محمد بن علی الحنفی الحصکفی تحریر فرماتے ہیں کہ يسجى اى يغطى قبرها ولو خنثى لا قبره الا لعذر كمطر اھ
(📗 در المختار مع ردالمحتار ج 3ص168 :کتاب الصلاۃ باب صلاۃ الجنازۃ مطلب في دفن المیت)
اور بہار شریعت میں ہے کہ عورت کاجنازہ ہو تو قبر میں اتارنے سے تختہ لگانے تک قبر کو کپڑے وغیرہ سے چھپائے رکھیں مرد کی قبر کو دفن کرتے وقت نہ چھپائیں البتہ اگر مینھ وغیرہ کوئی عذر ہو تو چھپانا جائز ہے عورت کا جنازہ بھی ڈھکا رہے اھ
(📔بہار شریعت ج 1 ص 844 : قبر و دفن کا بیان )
🔷والله تعالیٰ اعلم بالصواب🔷
کتبہ حضرت علامہ ومولانا مفتی محمدکریم اللہ رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی
ا________(🖊)__________
🗓️مؤرخہ: ۱۸رجب المرجب ١٤٤١ھ
{{📔 سنی مسائل شرعیہ گروپ📔}}
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ