
🟣السلام علیکم ورحمتہ الله وبرکاتہ🟣
📜سوال__________↓↓↓
جنت میں داخل ہونے والے جانوروں کی تعداد کتنی ہے ؟ مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں
💫ساٸل : محمد قسمت خان قادری رضوی گونڈو
ا________(🖊)__________
🟣وعلیکم السلام ورحمتہ الله وبرکاتہ🟣
✅الجواب بعون الملک الوھاب👇
جنت میں داخل ہونے والے جانوروں کی تعداد دس ہے وہ یہ ہیں
( 1 👈حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا براق اور اونٹنی ۔ ( 2 👈 حضرت صالح علیہ السلام کی ناقہ ( 3 👈حضرت ابراہیم علیہ السلام کا گؤسالہ یعنی بچھڑا ( 4 👈حضرت اسماعیل علیہ السلام کا مینڈھا ( 5 👈 حضرت موسٰی علیہ السلام کی گائے ( 6 👈 حضرت یونس علیہ السلام کی مچھلی ( 7 👈 حضرت عزیر علیہ السلام کا گدھا ( 8 👈حضرت سلیمان علیہ السلام کی چیونٹی ( 9 👈حضرت بلقیس کا ہدہد ( 10 👈 اصحاب کہف کا کتا
📌جیسا کہ علامہ احمد حموی نے غمز العیون البصائر حاشیہ الاشباہ و النظائر میں تحریر فرماتے ہیں کہ قَالَ مُقَاتِلٌ رَحِمَهُ اللَّهُ عَشَرَةٌ مِنْ الْحَیوَانَاتِ تَدْخُلُ الْجَنَّةَ نَاقَةُ مُحَمَّدٍ عَلَیهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ وَ نَاقَةُ صَالِحٍ عَلَیهِ السَّلَامُ وَ عِجْلُ إبْرَاهِیمَ عَلَیهِ السَّلَامُ وَ كَبْشُ إسْمَاعِیلَ عَلَیهِ السَّلَامُ وَ بَقَرَةُ مُوسَى عَلَیهِ السَّلَامُ وَ حُوتُ یونُسَ عَلَیهِ السَّلَامُ وَ حِمَارُ عُزَیرٍ عَلَیهِ السَّلَامُ وَ نَمْلَةُ سُلَیمَانَ عَلَیهِ السَّلَامُ وَ هُدْهُدُ بِلْقِیسََ وَكَلْبُ أَهْلِ الْكَهْفِ كُلُّهُمْ یحْشَرُونَ كَذَا فِی مِشْكَاةِ الْأَنْوَارِ اھ وَ ذَكَرَ فِی مِشْكَاةِ الْأَنْوَارِ شَرْحِ شِرْعَةِ الْإِسْلَامِ أَنَّهَا كُلُّهَا تَصِیرُ عَلَى صُورَةِ الْكَبْشِ اھ
(📚 غمز العیون البصائر حاشیہ الاشباہ و النظائر ج 4 ص 131 / روح البیان فی تفسیر القرآن ج 5 ص 228 : سورہ کھف : دار الکتب العلمیہ بیروت / دقائق الاخبار فی ذکر الجنة و النار ص 53 : دار الکتب العلمیہ بیروت )
🔷والله تعالیٰ اعلم بالصواب🔷
ا________(🖊)__________
کتبہ حضرت علامہ ومولانا مفتی محمدکریم اللہ رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی
ا________(🖊)__________
🗓️مؤرخہ: ۱۸رجب المرجب ١٤٤١ھ
{{📔 سنی مسائل شرعیہ گروپ📔}}
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ