
سوگ میں ہر قسم کے زیور چاندی سونے اور ہر رنگ کے ریشم کے کپڑے یہ سب پہنا کیسا ہے؟
❣السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ❣
📜السوال__________↓↓↓
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کیا سوگ میں ہر قسم کے زیور چاندی سونے اور ہر رنگ کے ریشم کے کپڑےپہنا کیسا ہے جواب عنایت فرمائے
✒️السـائل : 👈 محمد اسامہ رضا واسطی نیپال
❣وَعَلَيْكُم السـَّلَام وَرَحمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ❣
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں جواب یہ ہے سوگ کے یہ معنی ہیں کہ زینت کو چھوڑے یعنی ہر قسم کے زیور چاندی سونے جواہر وغیرہ کے اور ہر قسم اور ہر رنگ کے ریشم کے کپڑے نہ پہنے اور خوشبو بدن یا کپڑے میں نہ لگائے اور نہ تیل لگائے چاہے تیل بے مہک ہو (جیسے زیتون کاتیل) اور نہ کنگا کرے نہ کالا سرمہ لگائے یوہی سفید خوشبو دار سرمہ لگانا اور مہندی لگانا اور زعفران یا کسم یا گیر وکارنگار ہوا کپڑا یا سرخ رنگ کا کپڑا پہننا منع ہے ہے ان سب چیزوں کا ترک واجب ہے یوں ہی گلابی رنگ دھانی چمپئی اور طرح طرح کے رنگ جن میں تزئین ہوتا ہے سب کو چھوڑے (جوہرہ ہند یہ درمختار وبہار)
مسئلہ(۱)👈جس کپڑے کا رنگ پرانا ہو گیا کہ اب اس کا پہننا زینت نہیں اسے پہن سکتی ہے یوں ہی سیاہ رنگ کے کپڑے میں بھی حرج نہیں جب کہ ریشم کانہ ہو(ہندیہ وبہار)
مسئلہ(۲)👈عذرکی وجہ سے ان چیزوں کا استعمال کرسکتی ہے مگر اس حالت میں اس کا استعمال زینت کے ارادہ سے نہ ہو جیسے دردسر کی وجہ سے تیل لگا سکتی ہے آنکھ کے درد میں سرمہ لگا سکتی ہے مگر سیاہ سرمہ اس وقت لگا سکتی ہے جب کہ سفید سے کام نہ چلے اور رات کا لگانا کافی ہو تو دن میں نہ لگاۓ وقس علیٰ ہذا (ہندیہ درمختار روردالمختار)(📙بحوالہ قانون شریعت جلددوم صفحہ نمبر/ ۱۲۷)
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ عطائے حضور شیر نیپال محمـد رضا برکاتی صاحـب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مقام جئے نگر نیپال ضلع روتہٹ نیپال موجودہ حال نئی جامع مسجد بابو پوروہ کانپور
(🗂مورخہ 29/03/2020)
ماشاءاللہ بہت عمدہ جواب ✅الجواب صحیح غلام شمس ملت سلطان رضا شمسی صاحب قبلہ خادم کشمیری جامع مسجد کاٹھمانڈوں نیپال
{📗شائع کردہ سنی مسائل شرعیہ گروپ📗}
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ