
وہ کون شخص ہے جسکو قیامت کے اندھا اٹھایا جاۓ گا ؟
☆السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکتہ☆
السوال
حضرت سوال یہ کہہ وہ کون شخص ہے جسکو قیامت کے اندھا اٹھایا جاۓ گا
🖌الساٸل:👈اعجاز احمد نظامی دہلی
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکتہ
✅الجواب: بعون الملک الوہاب
یہ وہ شخص ہیں جن کے بارے میں صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی فرماتے ہیں بہارِ شریعت جلد اوّل صَفْحَہ 552 مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ پر تحریر فرماتے ہیں کہ قراٰن پڑھ کر بھلا دینا گناہ ہے۔ جو قراٰنی آیات یاد کرنے کے بعد بھلادے گا بروزِ قیامت اندھا اُٹھایا جائے گا
📓بہارِ شریعت ج ۱ص ۵۵۳
اور حضور سیدی سرکار اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان بریلوی علیہ رحمۃ تحریر فرماتے ہیں کہ اس سے زیادہ نادان کون ہے جسے خدا ایسی ہمت بخشے اور وہ اسے اپنے ہاتھ سے کھودے اگرقدر اس ( حفظِ قراٰنِ پاک) کی جانتا اور جو ثواب اور دَرَجات اِس پر موعود ہیں (یعنی جن کا وعدہ کیا گیا ہے) ان سے واقف ہوتا تو اسے جان ودل سے زِیادہ عزیز (پیارا) رکھتا مزید فرماتے ہیں جہاں تک ہو سکے اِس کے پڑھانے اورحفظ کرانے اور خود یاد رکھنے میں کوشش کرے تا کہ وہ ثواب جو اس پر موعود (یعنی وعدہ کئے گئے) ہیں حاصل ہوں اور بروزِ قیامت اندھا کوڑھی اُٹھنے سے نجات پائے
📓فتاوٰی رضویہ ج۲۳ ص۶۴۵، ۶۴۷
نوٹ معلوم ہوا کہ جو قرآن پاک پڑھ کر بھول جائے اسے قیامت کے دن اندھا اٹھایا جائے گا
والله و رسولہ اعلم باالصواب
کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور فتحپور الھند
بتاریخ(06) جون (2021) عیسوی
شائع کردہ اسلامی معلومات گروپ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ