Headlines
Loading...



(سوال) خالص ہیرے کے زیور یا ایسے ہیرے جو سونے یا چاندی کے ساتھ ملے ہوں کیا ان پر زکاۃ واجب ہے؟

(جواب) خالص ہیرے کے زیور پر زکاۃ واجب نہیں ہے، چاہے کتنی ہی زیادہ مالیت کا ہو مگر جب تجارت کے لیے ہو تو تجارت کی نیت ہونے کی صورت میں اس پر سال پورا ہونے پر زکاۃ واجب ہوگی اور اگر ہیرے سونے یا چاندی کے زیور میں جڑے ہوں تو صرف اس میں موجود سونا یا چاندی کا شمار اموال زکوۃ میں ہوگا مثلا اگر زیور میں بیس گرام سونا اور پانچ قیراط ہیرا ہے تو صرف بیس گرام سونے کا اعتبار زکوۃ کے حساب میں ہوگا والله أعلم بالصواب 

كتبه ندیم ابن علیم المصبور العینی 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ