کیا غوث اعظم جناتوں اور فرشتوں کے بھی پیر ہیں ؟



السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ دل کے بارے میں کہ سید امین القادری صاحب تقریر کے درمیان کہہ رہے تھےکہ حضور غوث پاک جناتوں کے پیر ہیں فرشتوں ک

کےبھی پیر ہیں کیا یہ صحیح ہے حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں عین کرم ہوگا سائل صغیر احمد کالینجر ضلع باندہ یو پی

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

بیشک اس میں کوئی شک نہیں ہے حضور غوث پاک جناتوں کے بھی پیر ہیں

جیسا کہ الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ رحمہ فتاویٰ رضویہ شکریہ میں تحریر فرماتے ہیں کہ

پیروں کے پیر حضورسیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا مجھے عزت پروردگار کی قسم بے شک سعید وشقی مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں بیشک میری آنکھ پُتلی لوح محفوظ میں ہے میں تم سب پر اللہ کی حجت ہوں میں رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کا نائب اور تمام زمین میں ان کا وارث ہوں اورفرمایا کرتے آدمیوں کے پیر ہیں قوم جن کے پیرہیں فرشتوں کے پیر ہیں اور میں ان سب کا پیروں علی قاری اسے نقل کر کے عر ض کرتے ہیں اللہ عزوجل کی رضوان حضور پر ہو اورحضور کے برکات سے ہم کو نفع دے 

(۲؂نزہۃ الخاطر الفاتر فی ترجمۃ سید الشریف عبدالقادر (قلمی نسخہ)ص۳۲)

فتاویٰ رضویہ جلد 28 کتاب الشتی صفحہ نمبر 73)

نوٹ اس سے صاف ظاہر و باہر ہو گیا کہ اس میں کوئی شک نہیں حضور غوث پاک جناتوں کے بھی پیر ہیں 

اور غوث الاعظم عبدالقادر جیلانیؓ اولیاء کے سردار اور اللہ کے خاص مقرب بندے ہیں ان کا فیض و روحانی اثر انسانوں جنات حتی کہ ملائکہ تک پہنچتا ہے

 مگر یہ کہنا کہ فرشتے ان کے مرید یا شاگرد ہیں لفظی و شرعی طور پر درست نہیں فقط والسلام

واللہ اعلم باالصواب

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور فتحپور الھند 

ایک تبصرہ شائع کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ