کرسی پر نیند آجائے تو وضو کا کیا حکم ہے؟


 کرسی پر نیند آجائے تو وضو کا حکم 


(سوال) زید باوضو ہے اور کرسی پر بیٹھا ہوا ہے، اسی حالت میں اسے کرسی پر بیٹھے بیٹھے نیند آ جاتی ہے، تو کیا زید کا وضو باقی رہتا ہے یا ٹوٹ جاتا ہے؟

(جواب) کرسی پر بیٹھے بیٹھے محض اونگھ آ جانے سے وضو نہیں ٹوٹتا، بشرطیکہ آدمی اتنا ہوشیار رہے کہ اردگرد کی اکثر باتوں کا ادراک کرتا رہے، اور اگر نیند آ بھی جائے تو جب تک دونوں سرین کرسی پر مضبوطی سے جمے رہیں وضو برقرار رہتا ہے نیز اگر نیند کے دوران سرین اپنی جگہ سے اٹھ جائیں اور آدمی فوراً بلا تاخیر بیدار ہو جائے تو بھی وضو نہیں ٹوٹتا، البتہ اگر کچھ وقفہ کے بعد آنکھ کھلے تو وضو ٹوٹ جائے گا۔ (بہار شریعت، ٣٠٧/١) والله تعالى أعلم

كتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی

ایک تبصرہ شائع کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ