Headlines
Loading...
*نعلین شریف پر کلمہ لکھنا اور بوسہ لینا کیسا ہے*

*نعلین شریف پر کلمہ لکھنا اور بوسہ لینا کیسا ہے*

*السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ*

*سوال* حضرت ایک سوال آپ کی بارگاہ میں عرض ہے جواب عطا کریں کرم ہوگا ایک مسجد میں نبی کریم علیہ السلام کی نعلین مبارک لگی ہوئی ہے اور یہاں کے نمازی پانچوں ٹائم اسے چومتے اور بوسہ لیتے ہیں ایک گستاخ رسول کہنے لگا یہ چومنا کہاں سے ثابت ہے؟ یہ جوتا ہے اس جوتے پر پھر اللہ اور اس کے قرآن پاک کی آیتیں لکھنا ویسے غلط ہے اس کے بارے میں کیا حکم ہے گستاخ جوتا بار بار کہہ رہا ہے جوتا کہنا کیسا ہے؟
*سائل:* مولانا حشمت علی صاحب
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
*وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ*


🖊 *الجـواب بعـون المــلـک الوھـاب

* بیشک نعلین پر کلمہ وغیرہ لکھنا اسے چومنے جائز باعث برکات ہے سرکار اعلی حضرت رضی اللہ عنہ سے اسی طرح کا سوال کیا گیا تو آپ نے جواب میں تحریر فرمایا فی الواقع آثار شریفہ حضور سید المرسلین صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم سے تبرک سلفا وخلفا زمانہ اقدس حضور پر نور سید عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم وصحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہم سے آج تک بلا نکیر رائج ومعمول اور باجماع مسلمین مندوب ومحبوب بکثر ت احادیث صحیحہ بخاری ومسلم وغیرہما صحاح و سنن وکتب حدیث اس پر ناطق جن میں بعض کی تفصیل فقیر نے *کتاب البارقۃ الشارقۃ علی مارقۃ الشارقۃ* میں ذکر کی۔ اور ایسی جگہ ثبوت یقینی یاسند محدثانہ کی اصلا حاجت نہیں اس کی تحقیق وتنقیح کے پیچھے پڑنا اوربغیر اس کے تعظیم وتبرک سے بازرہنا سخت محرومی کم نصیبی ہے ائمہ دین نے صرف حضور اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے نام سے اس شے کا معروف ہونا کافی سمجھا ہے۔ *( تفصیل کے فتاویٰ رضویہ جلد ٢١/ص ٤١٢/مترجم کا مطالعہ کریں)*
🖊جوتے کو عربی میں نعلین کہتے ہیں اس لئے جوتا کہنے میں حرج نہیں ہے لیکن ادبا نعلین شریف کہنا چاہئے

. واللہ اعلم بالصواب

*کتبہ*

*الفقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی اترولوی*

١٠/ربیع الاول ١٤٤١ھ
٨/نومبر ٢٠١٩ء جمعہ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ