Headlines
Loading...
وہ کون سا فعل ہے جو اللہ کو بہت پسند ہے لیکن رسول اللہ نے کبھی کیا نہیں

وہ کون سا فعل ہے جو اللہ کو بہت پسند ہے لیکن رسول اللہ نے کبھی کیا نہیں



اَلسَّلاَمْ عَلَيْــــــــــــــــــــكُمْ وَ رَحْمَةُاللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ

سوال بڑے ادب کے ساتھ علمائے کرام کی بارگاہ میں سوال عرض ہے کہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل میں کہ کیا کوئی ایسا بھی کام ہے جو ﷲ عزوجل کو بہت پسند ہے لیکن نبئ پاک ﷺ نے کبھی نہیں کیا ؟ (اگر نہیں تو کیوں ؟)برائے کرم جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی
جلد از جلد 

     سائل /محمد نظام رضا اسماعیلی جیتھر بارہ بنکی


          وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

               الجواب بعون الملک الوھاب

ایسےبہت سےکام ہیں جواللہ تعالیٰ کوبہت پسندہےلیکن ان میں بہت سےکام سرکارصلی اللہ علیہ وسلم نےکئےہیں 

لیکن ایک ایساکام ہےجواللہ تعالیٰ کوبہت زیادہ پسندہےلیکن سرکارصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے کبھی نہیں کیا وہ زکوۃ ہے جو سرکارصلی اللہ علیہ وسلم پرفرض نہیں تھی مالک نصاب کا اپنےمال سےنکال کررب کی بارگاہ میں خرچ کرنایعنی(زکوۃ)دینایہ کام اللہ تعالیٰ کوبہت پسند ہے

اور جو اسکا اہل ہےاگروہ یہ کام نہ کرےتواللہ تعالیٰ اس کی نماز تک قبول نہیں فرماتاہے

جیساکہ حدیث پاک میں ہے
طبرانی کبیر میں بسند صحیح راوی

عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں : ہمیں حکم دیا گیا کہ نماز پڑھیں اور زکاۃ دیں اور جو زکاۃ نہ دے، اس کی نماز قبول نہیں

المعجم الکبیرجلد10صفحہ 103


                   واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

           کتبـــــــــــــــــــــــــہ محمدافسررضاحشمتی

                       اسلامی معلومات گروپ 

2 تبصرے

  1. السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ
    حضور نظر ثانی فرمائیں
    اللہ تعالی کو پسند تھا یا ہے
    اس پر غور فرما لیں

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
      جی اپڈیٹ کر دیا گیا ہے

      جزاک اللہ خیرا کثیرا

      حذف کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ