کیا نابالغ بـــچہ آذان دے سکتا ہے
❂اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ❂
(( 🖍 )) الســـــــــوال👇
کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا نابالغ لڑکا آذان دے سکتا ہے؟ جب کہ وہ بچہ قرآن مجید پڑھتا ہے اور نورانی تعلیم بھی لیکن عوام کا کہنا ہے وہ آذان نہیں دے سکتا اس بارے سے بھی آگاہ فرما دیں سرکار عالی فقط والسلام
سائل👈 محمد شاکر رضوی
❂وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ❂
الجـواب بعـون المــلـک الوھـاب👇
نابالغ سے مراد ناسمجھ بچہ تو وہ اذان نہیں دے سکتا اور اگر سمجھ دار ہے اذان کے اوقات کو جانتا ہے اور اذان کے کلمات کو جانتا ہے تو اذان دت سکتا ہے.
📕(بہار شریعت ح ٣و دیگر کتب فقہ)
جب کہ وہ بچہ قرآن پڑھنا جانتا ہے اور سمجھدار ہے تو اذان ضرور دے سکتا ہے عوام کا یہ کہنا کہ اذان نہیں دے سکتا ہے سراسرجہالت ہے اور شریعت میں من مانی کرنا ہے ایسے لوگوں پر لازم ہے کہ توبہ کریں اور دوبارہ غلط مسئلہ نہ بیان کر نے کا عہد کریں حدیث شریف میں ہے ان پر زمین و آسمان کے فرشتے لعنت کرتے ہیں
من افتی بغیر علم لعنتہ ملائکۃ السماء والارض
یعنی جو بغیر علم کے فتوٰی دے اس پر آسمان و زمین کے فرشتوں کی لعنت ہو۔
📕 ( کنز العمال بحوالہ ابن دساکر عن علی حدیث ۲۹۰۱۸)
والـــلـــہ اعـــــــلـــم بـــالصــــواب
✍ از قــلـــم حـضــرت عــلامـہ و مــولانــا تــــــــاج مـــحــــمــــد حـــنــفـــی قــــــادری واحـــدی اتـــرلــوی صـاحب قـبــلہ مـد ظـلــہ
29صفر المظفر 1441ھ/29 اکتوبر 2019 ء
🕋 { اســـلامـی معـلــومـات گـــــــروپ } 🕋
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ