Headlines
Loading...
*جشـن عـیـدمــیـلادالـنـبی میں کس طرح خوشی کا اظہار کریں ؟*

*جشـن عـیـدمــیـلادالـنـبی میں کس طرح خوشی کا اظہار کریں ؟*


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ



    ســـــــــــــــوال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ *چشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کس طرح سے خوشی کا اظہار کیا جائے؟*
      جیسا کہ کچھ لوگ *ڈی جے پر ناچتے ہیں* اور طرح طرح کے اشیاء ادھر ادھر پھینکتے ہیں ایسا کرنا کیسا ہے؟ برائے مہربانی مکمل طور پر *جواب عنایت فرمائیں* عین نوازش ہوگی فقط والسلام
        سائل / محمد شاکر رضوی

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

*🖊الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب👇*
 عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر خوشی منانا کارثواب ہے لیکن خوشی حدودشرعیہ میں رہ کرہی کی جائے اوراگر حدود شرعیہ سےنکل کرکی جائے گی توکرنےوالاگنہگارہوگا. ڈی جےکابجاناپھراس پرناچنا توڈی جےکاہوناغلط نہیں ہے لیکن *ناچنا ناجائزوحرام ہے* ایساکرنے والا گنہگارہوگا کیونکہ شرع نے ناچ گاناکوحرام بتایاہے تواگراس طرح سےخوشی منائی جاتی جیساکہ سوال میں مذکورہے توضرور ناجائزہے ورنہ خوشی مناناغلط نہیں ہے قرآن پاک سے ثابت ہے رب تبارک وتعالیٰ قرآن پاک کےاندرارشادفرماتاہے
 *قل بِفَضۡلِ اللّٰہِ وَ بِرَحۡمَتِہٖ فَبِذٰلِکَ فَلۡیَفۡرَحُوۡا ؕ ہُوَخَیۡرٌ مِّمَّا یَجۡمَعُوۡن*
 تم فرماؤ اللہ ہی کے فضل اور اسی کی رحمت اور اسی پر چاہیے کہ خوشی کریں وہ ان کے سب دھن دولت سے بہتر ہے. *(پارہ گیارہ سورہ یونس)*
🖊دوسراسوال کہ اشیاء لوٹاناکیساہے؟ تواگروہ اشیاء جولٹائی جارہی ہے اگرپیروں کےنیچےدب کرخراب ہوجاتی ہوتوضروریہ تضیع مال ہے جوکہ ناجائزہے سرکاراعلی حضرت علیہ الرحمہ سے پوچھا گیا کہ جوکھانابغرض ایصال ثواب کیلئےپکایاجاتاہےاس کالٹانا کیساہے؟ تو جواب میں ارشاد فرمایا "کھانےکاایسالٹانابےادبی ہےاوربےادبی محرومی ہےتضیع مال ہےاورتضیع حرام ہے.

 *📗(فتاوی رضویہ شریف مترجم جلد٢٤/صفحہ١١٢)*
           
                    واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

        *_(🖍 ) شـــــرف قــــلـــم (👇)_*
_*حــضـــرت عـــلامــہ و مـــولانــا محمــــــــد افـســـــر رضـــا حشمتـی سعـدی عفـی عنـــہ صـاحـب قبـلـہ 

{ اســـلامـی معـلــومـات گـــــــروپ }

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ