Headlines
Loading...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 _کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ میں کیا لڑکی اپنے بال کو بلیک کلر کروا سکتی ہے یا نہیں اگر جائز ہے تو اس کی حقیقت کو بیان کریں مہربانی ہوگی مدلل جواب سے رہنمای فرمائیں کرم ہوگا ۔

سائل👈 مولانا محمد کونین رضا نظامی۔

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

📝الجواب بعون الملک الوہاب👇

کالا خضاب لگانا ناجاٸز و حرام ہے خواہ مرد ہو یا عورت اور اس کے متعلق کتب احادیث میں بیشمار وعیدیں مذکور ہے جیسا کہ حضرت عبد اللہ ابن عمر سے روایت ہیکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا
 📖یکون قوم یخضبون في آخر الزمان بالسَّوداء کحواصل الحمام لا یریحون رائحة الجنة
آخر زمانے میں کچھ لوگ ہوں گے کہ سیاہ خضاب کریں گے جیسے جنگلی کبوتر کے پوٹے وہ جنت کی بو نہ سونگھیں گے
_*(📘 المستدرک للحاکم ٥٢٦/٣ )*_
اور اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سیاہ خضاب سواہ کسی کا بھی ہو سوا مجاہدین کیلٸے سب کو مطلقاً حرام ہے اور صرف مہندی کا سرخ خضاب یا اس میں نیل کی کچھ پتیاں اتنی ملا کر کہ جس سے سرخی پختگی آ جاٸے اور رنگ سیاہ ہونے نہ پاٸے سنت مستحبہ ہے
(📘 فتاوی رضویہ جلد ٢٣ ص ٤٨٤ مکتبہ رضا فاٶنڈیشن لاہور )

          والله اعلم بالصوب

        📝کتبــــــــــــہ؛📝
حـــضـــرت عـلامـہ ومـولانا محمد جابرالقادری رضوی صــاحب قبلـــہ 

بــتاریـخ(٢٢)محرمالحرام(١٤٤١)ھــجــــری

اســـــلامی مـــعــلـومات گــروپ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ