Headlines
Loading...
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
  
ســــــــــــــــــــــوال 👈 ـــــــــــــ کیا فرماتے ہیں علمإ کرام ومفتیان عظام اس مسلہ کے بارے میں کہ غیر مسلم کو دعإ تعویذ کرنا جإز ہے یا ناجائز

ساٸل 👈 محمد معین رضا خان

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

📚 الجوابـــــ بعون الملک الوھابــــ

غیر مسلم کو آیات قرآنیہ واسمائے الیہی و کلمات طیبہ بطور تعویز دینا جائز نہیں کیوں کہ وہ اس کا ادب ملحوظ نہ رکھیں گے ہاں اگر اسکے اعداد لکھ کر دیں تو اس میں کوئی حرج نہیں جیسا کہ اعلی حضرت محدث بریلوی قدس سرہ تحریر فرماتے ہیں کہ غیر مسلم کو آیات قرآنی لکھ کر ہرگز نہ دی جائے کہ اساءت ادب کا مظنہ ہے بلکہ مطلقا اسمائے الیہہ و نقوش مطہرہ نہ دیں کہ انکی بھی تعظیم واجب ہے بلکہ دیں تو ان کے اعداد لکھ کر دیں
📗فتاوی رضویہ شریف جلد نہم ص 209 نصف آخر

    واللہ تعالی اعلم باالصواب

      شــــــــرف قــلــــم 
حضرت علامہ و مولانا محمد انیس الرحمن حنفی رضوی صاحب قبلہ

09/ربیع الثانی1441ھ/07/دسمبر 2019ء

{ اســـلامـی معـلــومـات گـــــــروپ }

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ