Headlines
Loading...
 رسول ﷺ نےکبھی اذان دی ہے یا نہیں

رسول ﷺ نےکبھی اذان دی ہے یا نہیں


             السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

 بعدہ عرض یہ ھیکہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اللہ کو اذان پیاری ہے لیکن کبھی نبی نے اذان نہیں دی اسکاجواب عنایت فر مایٸں حوالے کے ساتہ عین کرم ھوگا

             سائل حافظ محمد شاکر صاحب
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
           وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ
      *📝الــــــــــجـــــــــــــوابــــــــــــــــ👇👇 :
حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ بواسطہ اپنے والد، اپنے دادا سیدنا یحیٰ بن مرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریمﷺ کے ساتھ ہم،سفر میں تھے، اور ظہر کی نماز کا وقت تھا،اور ایک تنگ جگہ پر پہونچے تو بارش ہونے لگی، اور زمین پر کیچڑ ہوگٸ۔ تو نبی اکرمﷺ نے اپنی سواری پر اذان واقامت کہی۔ اور *اَشھَدُ اَنّ مُحَمَّدرَّسُول اللہ* کے بجاٸے، *اَشھَدُ اَنّیِ رَسُولُ اللہ* پڑھا، یعنی میں گواہی دیتا ہوں کہ ، میں اللہ کا رسول ہوں۔پھر سواری پر کچھ آگے بڑھے تو آپﷺ نے اشارے سے نماز پڑھاٸ۔اور سجدے کیلٸے رکوع سے زیادہ جُھکے(درمختار مع شامی جلد ١ ص ٢٦٨ " ترمزی شریف، باب جا َٕ فی الصلوة *)اس حدیث پاک سے معلوم ہواکہ حضور اکرمﷺ نے دوران سفر ایک مرتبہ اذان کہی ہے، اور یہ بات متحقق ہے۔ فقہا ٕ اور علما ٕ اس بات پر متفق ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے بھی اذان کہی ہے۔لہذا ! یہ کہنا کہ نبی اکرمﷺ نے کبھی اذان نہیں دی ۔ یا یہ کہنا کہ اگر آپﷺ اذان دیتے اور حَیَّ عَلی الصَّلوة* کہتے تو تو ساری مخلوق مسجد میں نماز کیلٸے آجاتی۔ یہ فقط جوش عقیدت ہے حقیقت سے اسکا کوٸ تعلق نہیں۔اور اس طرح کے خیالات رکھنا خود جہالت پر مبنی ہےاور شریعت اسلامیہ کی روشنی میں بلکل درست نہیں ہے۔

                واللہ و رسولہ اعلم بالصواب


✍کتبہ؛حضرت علامہ محمد عمر فاروق ربانی صاحب قبلہ 
 مورخہ؛۱۹ذی القعدہ١٤٤۰منگل 23/7/2019

     اسلامی معلومات‎ گروپ

1 تبصرہ

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ