Headlines
Loading...
نماز عشاء میں دعائیں قنوت پڑھنا بھول جائیں تو کیا کریں

نماز عشاء میں دعائیں قنوت پڑھنا بھول جائیں تو کیا کریں

   _اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ_

          ســـــــــــــــــوال
 کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ وتر کی نماز میں دعائیں قنوت پڑھنا بھول گیا تو اب کس طرح ادا کی جائے گی برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی فقط والسلام

        سائل :محمد شاکر رضوی

  وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ

📚 الجـواب بعـون المــلـک الــوہـاب 👇
 صورت مسئولہ میں سجدہ سہو واجب ہے 
 جیسا کہ فتاوی فیض الرسول میں ہے 
جو شخص دعائے قنوت پڑھنا بھول جائے اور رکوع میں چلاجائے تو اس کیلئے جائز نہیں کہ وہ دعائے قنوت پڑھنے کیلئے رکوع سے پلٹے بلکہ حکم ھیکہ وہ نماز پوری کرے اور اخیر میں سجدہ سہو کرے؛ پھر اگر خود ہی یاد آجائے اور رکوع سے عود کر کے دعائے قنوت پڑھے تو اصح یہ ھیکہ برا کیا گنہگار ہوا مگر نماز فاسد نہ ہوئی؛

📗 فتاوی فیض الرسول جلد اول صفحہ 386 مفسدات نماز کا بیان 

بہار شریعت میں ہے اگر دعائے قنوت پڑھنا بھول گیا اور رکوع میں چلا گیا تو نہ قیام کی طرف لوٹے نہ رکوع میں پڑھے اور اگر قیام کی طرف لوٹ آیا اور قنوت پڑھا اور رکوع نہ کیا تو نماز فاسدنہ ہوگی مگر گنہگار ہوگا

📗 فتاوی ھندیہ کتاب الصلوة الباب الثامن فی الصلوة الوتر جلد 1 صفحہ 111

📗 بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ 45 وتر کا بیان

انتباہ ؛ اگر نمازی دعائے قنوت پڑھنا بھول گیا اور سجدہ سہو بھی نہیں کیا تو نماز وتر کو پھر سے دہرائے

 والـــلـــہ اعـــــــلـــم بـــالصــــواب

📌= کتبـــــــــــــــــــــــــہ
حضرت علامہ و مولانا محــــمد معصــوم رضا نوری عفی عنہ صاحب قبلہ 
۱۶ ربیع النور شریف ۱۴۴۱ھ
۱۴ نومبر ۲۰۱۹ء بروز جمعرات

 { اســـلامـی معـلــومـات گـــــــروپ }

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ