Headlines
Loading...
گنبد خضری کانقشہ بنانا یا گھمانا کیسا ہے ?

گنبد خضری کانقشہ بنانا یا گھمانا کیسا ہے ?


   _اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ_

         ســـــــــــــــــوال
         کعبہ معظمہ اور گنبد خضرا کا خاکہ بنانا اور دونوں کو جلوس محمدی میں لیکر گھومنا کیسا؟جیسا کہ آج کل اس کا رواج ہے؟
براے کرم رہنمائی فرمائیں ؟
جزا اللہ 

المستفتی : محمد شاکر رضوی


  _وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ_

📚 الجـواب بعـون المــلـک 👇

 ربیع الاول شریف کے موقع پر جلوس نکالنا ضرور کار ثواب ہے اس میں رسول کی تعظیم و تکریم ہے اور اس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت و بڑائی ظاہر ہوتی ہے لیکن جس طرح نویں محرم الحرام کو تعزیہ بنا کر رات بھر عورتوں ، مردوں کا میلہ لگانا حرام ہے اسی طرح گنبد خضرا وغیرہ بناکر مردوں ، عورتوں کا رات بھر میلہ لگانا پھر اس ڈھانچہ کو لے کر مردوں کے ساتھ جلوس نکالنا بھی ناجائز و حرام ہے ۔

لہذا تمام مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ گنبد خضرا کا ڈھانچہ ہرگز نہ بنائیں بلکہ صرف کاغذ ، کپڑے یا ٹین پر اس کا عکس تیار کریں اور صرف دن میں جلوس نکالیں اور رات میں جلسہ عید میلاد منعقد کریں جس میں عورتوں کو بیٹھنے کا کے لئے پردہ میں جلسہ گاہ سے ہٹ کر انتظام کریں تاکہ عورتوں اور مردوں کی نگاہیں ایک دوسرے کی طرف نہ اٹھیں اور دن کے جلوس میں بھی عورتوں کو ہرگز نہ شریک ہونے دیں علماء و خواص اگر انہیں جلوس میں شرکت سے نہ روکیں گے تو وہ سخت گنہگار و مبتلائے عذاب نار ہوں گے

📗 جیسا کہ مشکاة شریف کی حدیث ص 436 پر ہے کہ " ان الناس اذا راؤ منكرا فلم يغيروه يوشك ان يعمهم الله بعقابه " اھ یعنی لوگ جب کوئی برا کام دیکھیں اور اس کو نہ مٹائیں تو عنقریب خدائے تعالی ان سب کو اپنے عذاب میں مبتلا کرے گا "

*📗 اھ ( فتاوی فقیہ ملت ج 2 ص 296 )*

*والـــلـــہ اعـــــــلـــم بـــالصــــواب*

  👈✒ کتبـــــــــــــــــــــہ
حضرت علامہ و مولانا مفتی کریم اللہ رضوی صاحب قبلہ
17ربیع الاول 1441ھ
15/نومبر2019 ء بروز جمعہ

{ اســـلامـی معـلــومـات گـــــــروپ }

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ