اہم اعلان
دار الافتاء میں آپ کا خیر مقدم ہے۔ اپنے شرعی سوالات کے مستند جوابات کے لیے رابطہ فرمائیں۔
شرعی فتویٰ

کریموں کا استعمال کرنا کیسا ہے

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان شرع متین کی اس مسئلے کے بارے میں کہ کریم لگانا کیسا ہے جیسا کہ فیر لوی فیر ہینسم برائے مہربانی مکمّل طور پر جواب عنایت فرمائیں ۔ عین نوازش ہوگی ۔ فقط والسلام 


   سائل : زلفکار قادری



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
 *جواب* مذکورہ کریم کا لگانا جائز ہے کیونکہ جب تک کسی چیز کے بارے میں یقین کامل نہ ہوجائے یا مشاہدات سے معلوم نہ ہو جائے کہ اس میں نجس اور حرام اشیاء کی آمیزش ہے تب تک اس کا استعمال کرنا درست ہے کیونکہ اشیاء میں اصل اباحت ہے جیسا کہ فقہائے کرام فرماتے ہیں کہ " الاصل فى الأشياء اباحة " اھ اور شک کی بنیاد پر یقین زائل ہوتا نہیں ہے جیسا کہ فقہ کا مشہور قاعدہ کلیہ ہے کہ " اليقين لا يزول بالشک " اھ 
لہذا ان جزئیات سے معلوم ہوا کہ ہر قسم کی کریم میں کوئی حرج نہیں ۔

واللہ اعلم بالصواب
 کریم اللہ رضوی 
خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی موبائل نمبر 7666456313

اســـــلامی مـــعــلـومات گــــروپ 

دار الافتاء میں اپنا شرعی سوال ارسال کریں

اپنا مسئلہ تحریر کریں، ان شاء اللہ جلد جواب دیا جائے گا

فہرستِ ابواب و کتبِ فقہ

موضوع اور زمرے کے اعتبار سے فتاویٰ کی فہرست