اگر دو حضرات جماعت کر رہے ہو اور تیسرا مقتدی آ جائے تو امام کیا کریں
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ســـــــــــــوال بــــرائـــےعــلــــمـاءاکــــرام
ایک سوال ھے کہ جیسے امام اور مقتدی جماعت کررہے ھیں ۔اور ایک رکعت ھونے کے بعد یا ۔نیت کرنے کے بعد ۔دوسرا مقتدی آگیا ۔اور امام کو معلوم ھو گیا یا محسوس ھو گیا کہ دوسرا مقتدی آگیا ھے ۔تو کیا ایسی صورت میں ۔امام اپنی مرضی سے ۔بنا کسی کے اشارا نہ کرنے پر اپنی مرضی سے مصلے پر جا سکتا ھے یا نہی
اور اگر دوسرا مقتدی آگیا معلوم بھی ھو گیا اور امام مصلے پر نہی گیا تو کیا نماز ھوجاے گی یا نہی ۔براے کر
اور اگر امام کو اشارا کیا مقتدی نے اور امام نہی گیا مصلے پر تو کیا نماز ھوگی یا نہی ۔براے کرم تفصیل سے جواب عنایت فرماٸیں بہت مہربانی ھوگی حضور آپ کی
سائل ۔👈 ۔محمد سرفراز قادری ۔۔۔۔ایم پی
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
📖الــــــجــــــــــواب ــ
اگر دو مرد یعنی ایک امام اور ایک مقتدی جماعت سے نماز پڑھ رہے ہوں، پھر ایک تیسرا شخص آ جائے تو اگر جگہ میں وسعت ہو تو امام کو چاہیے کہ وہ آگے بڑھ جائے اور دونوں مقتدی پیچھے کھڑے ہوجائیں اگرچہ امام کو آنے والا مقتدی اشارہ نہ کرے نماز ہوجائے گی اگر امام کے آگے بڑھنے کی جگہ نہ ہو یا امام کو آنے والے مقتدی کا پتہ نہ چلے اور وہ آگے نہ بڑھے تو پہلے مقتدی کو چاہیے کہ وہ خود پیچھے ہوجائے تاکہ دونوں ملکر امام کے پیچھے صف بنا لیں، اگر مقتدی بھی پیچھے نہ ہٹے تو وہ تیسرا آدمی اس کو اشارہ کردے تاکہ پیچھے ہٹ کر صف میں کھڑا ہوجائے اور اگر امام بھی آگے نہیں بڑھا اور نہ مقتدی تو تیسرا شخص مقتدی کے دائیں جانب کھڑا ہو جائے نماز ہوجائے گی.
(📙بحوالہ کتب فقہ)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کــــــــتــــــــــبہ
حــضـــرت عـــلامــہ و مـــولانــا محمــــــــد عــــمـــر فـــاروق ربـــانــی صـــاحـــب
(💚اســـــــلامی مـــعــلــومات گــــروپ💚)
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ