Headlines
Loading...
دیوبندیوں کی نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے

دیوبندیوں کی نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے



           السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کے زید حاجی صاحب سنی صحیح العقیدہ ہے اور اس نے جان بوجھ کر دیوبندی کے پیچھے نماز جنازہ پڑھی اس کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے خالد کہتا ہے کہ زید ایمان سے خارج ہو گیا اور عمر کہتا ہے کہ ایمان سے خارج نہیں ہو گا آیا کس قول درست ہے دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں گے مہربانی ہوگی

       سائل محمد رمضان علی دیناجپوری
_____________________________________________
    و علیکم السلام و رحمة الله تعالى وبركاته

   الجواب بعون الملک الوہاب ھو الھادی الصواب

دیوبندی وہابی اپنے عقائد باطلہ یعنی گستاخ رسول ہونے کی وجہ سے کافرومرتد ہیں انکے کو کافر جاننا ایمان ہے حتی کہ علماء اہلسنت کا متفقہ فیصلہ ہے *من شک فی کفرہ وعذابہ فقد کفر* یعنی جو انکے کفر عذاب میں شک کرے وہ بھی کافر ہے.حاجی صاحب اگر اس کے عقائد باطلہ سے باخبر تھے اور پھر مسلمان سمجھ کر نماز جنازہ ادا کئے تو کافر ہوگئے تجدید اسلام لازم ہے اور شادی شدہ ہوں تو تجدید نکاح بھی کریں.اور اگر کسی حکمت کے تحت کافر سمجھ کر پڑھے تو گناہ کبیرہ کے مرتکب ہوئے ان پر اعلانیہ توبہ لازم ہے(کتب فتاوی)اور اگر اعلانیہ توبہ نہ کریں تو انکا سماجی بائیکاٹ کردیں جیسا کہ ارشاد ربانی ہے واِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقۡعُدۡ بَعۡدَ الذِّکۡرٰی مَعَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِیۡنَ(سورہ انعام ۶۸﴾
 ترجمہ اور جو کہیں تجھے شیطان بھلاوے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ. واللہ اعلم با الصواب 

            طـــــــــالبـــــــــــــــ دعـــــــــــــا
فقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی ارشدی اترولوی 

١٥/جمادی الآخر ،١٤٤١ھ١٠/فروری ٢٠٢٠ء پیر

          اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ