Headlines
Loading...



             السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

*سوال* علمائے کرام کی بارگاہ میں میرایہ سوال ہےکی ایک شادی شدہ شخص نےاپنی سگی ماں کےساتھ زنا کیا اب زید کاکہنایہ ہے کی اس شخص کانکاح ٹوٹ گیااوردوسرے شخص کاکہنایہ ہےکی نکاح نہیں ٹوٹےگااِسکاجواب عنایت کریں اوراِسی کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتادیجئےگاکہ اِسے شخص کے ساتھ کیاکرنا چاہیے؟ اور اِس کے اِس گناہ کی سزا کیا ہوگی؟ جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں. 
           سائل محمد فاروق رضوی
_____________________________________________
          وعلیکم السلام ورحمةالله وبركاته

            الجواب بعون الملک الوھاب

 زنا کرنا گناہ کبیرہ اور ماں کے ساتھ تو اور سخت ہے اگر اسلامی حکومت ہوتی تو ایسے کو سنگسار کیاجاتا یعنی پتھر مار کر ہلاک کردیا جاتا چونکہ اسلامی حکومت نہیں ہے اس لئے ماں بیٹے دونوں کو اعلانیہ مجمع عوام میں توبہ کرنےپر مجبور کریں بعد توبہ کار خیر کرنے مثلا نماز پڑھنے قرآن کی تلاوت کرنے میلاد کر نے مسجد ومدرسہ میں ضرورت کی چیزیں رکھنے پر مجبور کیاجائے کہ اعمال صالحہ قبول توبہ میں معاون ہوتے ہیں جیسا کہ قرآن شریف میں ہے *اِلَّا مَنۡ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓئِکَ یُبَدِّلُ اللّٰہُ سَیِّاٰتِہِمۡ حَسَنٰتٍ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا*﴿سورہ فرقان ۷۰﴾
*ترجمہ* مگر جو توبہ کرےاور ایمان لائے اور اچھا کام کرے تو ایسوں کی برائیوں کو اللہ بھلائیوں سے بدل دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے. 
🖊اور اگر ایسا نہ کریں تو ماں بیٹے دونوں کا سماجی بائیکاٹ کردیں جیسا کہ ارشاد ربانی ہے *وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقۡعُدۡ بَعۡدَ الذِّکۡرٰی مَعَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِیۡنَ*﴿سورہ انعام ۶۸﴾
 *ترجمہ* اور جو کہیں تجھے شیطان بھلاوے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ ،
🖊زید کا کہنا بالکل غلط ہے کیوں کہ ماں کے ساتھ زنا کرنے سے بیٹے کا نکاح نہیں توٹتا البتہ اس کی ماں اس کے باپ پر حرام ہو گئی جب کہ اس کا باپ اس بات کو تسلیم کرتا ہوکہ اسکے بیٹے نے ماں کے ساتھ زناکیا ہے. *(بہار شریعت ح ٨ حرمت مصاہرت کا بیان)*
🖊حرمت ثابت ہونے کی صورت میں اس کے باپ پر لازم ہے کہ اس کی ماں کو طلاق دے دے اور اگر نہ دے تو اس کے باپ کا بھی سماجی بائیکاٹ کردیں. واللہ اعلم با الصواب 

*طـــــــــالبـــــــــــــــ دعـــــــــــــا*
فقیر *تاج محمد* حنفی قادری واحدی ارشدی اترولوی 

۱٦/جمادی الآخر ،١٤٤١ھ١٠/فروری ٢٠٢٠ء پیر

1 تبصرہ

  1. زید کہتا ہے گیارویں شریف میں اہلِ بیت/ سید ہی دعا کر سکتا
    لیکن بکر کہتا ہے گیارویں شریف میں کوئی بھی دعا کر سکتا
    صرف ایصال ثواب کرنا ہوتا۔
    جواب عنایت فرماۓ۔
    شکریہ

    جواب دیںحذف کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ