اہم اعلان
دار الافتاء میں آپ کا خیر مقدم ہے۔ اپنے شرعی سوالات کے مستند جوابات کے لیے رابطہ فرمائیں۔
شرعی فتویٰ

عورتوں کو عطر لگانا کیسا ہے



  
              السلام علیکم رحمۃ اللہ و برکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان کرام اس مسٸلہ کے بارے میں کہ عورت کو عطر لگانا کیسا ہے برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی

             سائل محمد حسیب رضوی

         وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

         الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب 

عورتوں کوعطرلگاناجائزہےجبکہ وہ اپنے گھرہی میں رہےیاپھرایسی مجلس میں جائےجہاں کوئی غیرمحرم نہ ہویاپھرغیرمحرم تک ان کی خوشبونہ پہنچےتوجائزہےاوراگرغیرمحرم تک اس کی خوشبوپہنچی جس کےوجہ سےاس نےعورت کودیکھاتواس کاگناہ عورت کوبھی ملےگا

سرکارصلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاکہ مردکی خوشبووہ ہےجس کی بوپھیلےاورعورت کی خوشبووہ ہےجس کارنگ پھیلےبونہ پھیلےجیسےمہندی


حاصل کلام ۔۔اگرعورت خوشبولگاناچاہتی ہےتواس پرضروری ہےکہ وہ گھرکےاندرہی رہےغیرمحرم کےسامنے نہ جائے اوراپنی خوشبوبھی غیرمحرم تک نہ جانےدےورنہ گنہگارہوگی


                   واللہ تعالیٰ اعلم بالصوب

          محمدافسررضاحشمتی سعدی عفی عنہ

              اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ 

دار الافتاء میں اپنا شرعی سوال ارسال کریں

اپنا مسئلہ تحریر کریں، ان شاء اللہ جلد جواب دیا جائے گا

فہرستِ ابواب و کتبِ فقہ

موضوع اور زمرے کے اعتبار سے فتاویٰ کی فہرست