
کیا نابالغ بچے آپس میں جماعت کر سکتے ہیں؟
السلام علیکم رحمۃ اللہ و برکاتہ
سوال کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان کرام اس مسٸلہ کے بارے میں کہ صرف نابالغ بچے ہی حاضر ہوں تو کیا جماعت قائم ہوسکتی ہے
سائل محمد شبیر احمددیوریا یو پی
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الجواب بعون المک الوہاب
نابالغوں کی جماعت بھی ہو سکتی ہے اور نابالغوں کی امامت کے لیے بالغ کا ہونا شرط نہیں اگر ان میں کوٸی نابالغ سمجھدار ہے تو وہ ان سب کی امامت بھی کر سکتا ہے بہار شریعت حصہ سوم صفحہ 561البتہ نابالغ امام کے پیچھے بالغ کی نماز نہیں ہوگی
واللہ اعلم باالــــــصـــــواب
عبیداللہ بریلوی خادم تدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف
اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ