Headlines
Loading...



           السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان کرام اس مسٸلہ کے بارے میں کہ کیا عورتیں آبائی قبرستان جا سکتی ہیں۔ برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی 

   الســــاٸل محمد دانش رضا رضوی جہان آباد یوپی 
۔۔.....................................................................
         وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ 

              الجواب بعون المک الوہاب 

صورت مسئولہ میں عورتیں قبرستان نہیں جا سکتی البتہ وہ قبرستان آبائ ہوں یا غیر آبائ عورتوں کو قبرستان جانا منع ہے. جیسا کہ حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمۃ تحریر فرماتے ہیں کہ عورتوں کو اپنے عزیزوں کی قبروں پر جانا ممنوع ہے اور تنہا جانا بدرجۂ اولیٰ ممنوع کہ اس صورت میں فتنہ کا اندیشہ ہے اور اولیاء اللہ کے مزارات مقدسہ پر برکت کیلئے حاضر ہونے میں بوڑھی عورتوں کیلئے حرج نہیں اور جوانوں کیلئے ناجائز ہے مگر بوڑھی عورتوں کو صرف اسی صورت میں اجازت ہے جبکہ زیارت ایسے طریقہ پر ہوکہ اس میں کوئ فتنہ نہ ہو اور آج کل فتنہ عام ہے خصوصاً تنہا جانے میں اسی لئے حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رضوی علیہ الرحمۃ تحریر فرماتے ہیں اسلم یہ ہے کہ عورتیں مطلقاً یعنی جوان ہوں یا بوڑھی سب منع کی جائیں (بہار شریعت جلد چہارم صفحہ 549)

(بحوالہ فتاویٰ فیض الرسول جلد اول صفحہ 456)


                واللہ اعلم باالــــــصـــــواب 


محمد ریحان رضا رضوی فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487

               اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ