قبرستان کی زمین پر کھیتی کرنا کیسا ہے
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
۔میرا سوال یہ ہے کہ ایک قبرستان ہے جو کافی لمبا چھوڑا ہے اور اس میں مردہ کو دفن کیا جاتا ہو فور دوسری طرف لوگ کھیتی وغیرہ کرتے ہیں اور اسے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ تو کیا جو لوگ کھیتی کرتے ہیں وہ جائز ہے یا نہیں اور اگر جائز بھی ہے تو اسکی وجہ کیا ہے مدلل جواب عنایت فرمائیں۔
سائل محب الدین قادری مقام چر کٹیا پیر اتروله ضلع بلرام پور یو پی الھند آل انڈیا پن کوڈ 271604
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون المک الوہاب
قبرستان جو مردے دفن کرنے کے لیے وقف کیا گیا ہے اس میں کھیتی کرنا جائز نہیں رد المحتار میں ہے الواجب ابقاء الوقف علی ماکان علیہ اور عالمگیری میں ہے لایجوز تغیر الوقف لہذا قبرستان میں کھیتی کرنا ہرگز جائز نہیں
در مختار میں ہے
اذا اتم ولزم لایملک ولایملک لہذا جنلوگوں نے۔ قبرستان میں کھیتی کی وہ گنہگار مستحق عذاب نار ہیں انکو چاہیے فوراً توبہ کریں
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ امین قادری النعیمی رضوی
اسلامی معلومات گروپ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ