عورتوں کو فیشن دار کپڑے پہننا کیسا ہے
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
علماٸے دین اس بارے میں کیا کہتے ہیں کہ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ اس دور میں کس کس طرح کا زنانہ ڈریس چل گیا ہے۔ اگر اس بارے میں کسی لڑکی کو کچھ کہا جاٸے کہ یہ پہنّا جاٸز نہیں ہے تو آج کل کی کچھ شرافت سے لبریز لڑکیاں یہ کہتی ہیں کہ ڈریس میں کیا رکھّا ہے۔ سوچ ٹھیک ہونی چاہیے۔ تو میں انہیں سمجھاٸی کہ کیا آپ کی سوچ ازواجِ مطہرات سے بھی زیادہ ٹھیک ہے ؟ تو کہتی ہیں کہ ان کی بات الگ ہے اور ہماری بات الگ ہے۔ تو سوال یہ ہے کے ان لڑکیوں کے بارے میں کیا کہا جاٸے قران اور حدیث کی روشنی میں جواب دے دیں۔
لکھنے میں کوٸی غلطی ہو تو معاف کر دے۔
سائلہ کنیز فاطمہ رضوریہ بنتِ قاری عبد الحکیم رضوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب
عورت سرتا پا قابل ستر ہے اور اسے اس بات کا پابند ہونا چاہئے کہ اپنے آپ کو چھپائے اور پردہ کرے اور کسی صورت میں بھی اپنے حسن و جمال زیب و زینب بناؤ سنگھار اور فتنہ بھرے جسم کی نمائش نہ کرتی پھرے جیسا کہ اللّٰه تبارک وتعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے کہ 👇 يٰۤـاَيُّهَا النَّبِىُّ قُلْ لِّاَزۡوَاجِكَ وَبَنٰتِكَ وَنِسَآءِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ يُدۡنِيۡنَ عَلَيۡهِنَّ مِنۡ جَلَابِيۡبِهِنَّ ؕ ذٰ لِكَ اَدۡنٰٓى اَنۡ يُّعۡرَفۡنَ فَلَا يُؤۡذَيۡنَ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُوۡرًا رَّحِيۡمًا تـــــــــــرجـــــــمــــــہ اے پیغمبر اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ (باہر نکلا کریں تو) اپنے چہروں پر چادر لٹکا لیا کریں۔ یہ امر ان کے لئے موجب شناخت (وامتیاز) ہوگا تو کوئی ان کو ایذا نہ دے گا۔ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے-سورۃ نمبر 33 الأحزاب آیت نمبر 59ا للّٰه تبارک وتعالیٰ دوسری جگہ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے📖وَقَرۡنَ فِىۡ بُيُوۡتِكُنَّ وَلَا تَبَـرَّجۡنَ تَبَرُّجَ الۡجَاهِلِيَّةِ الۡاُوۡلٰى وَاَقِمۡنَ الصَّلٰوةَ وَاٰتِيۡنَ الزَّكٰوةَ وَاَطِعۡنَ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ ؕ اِنَّمَا يُرِيۡدُ اللّٰهُ لِيُذۡهِبَ عَنۡكُمُ الرِّجۡسَ اَهۡلَ الۡبَيۡتِ وَيُطَهِّرَكُمۡ تَطۡهِيۡرًا_تـــــــــــرجـــــــمــــــہ 👇اور اپنے گھروں میں ٹھہری رہو اور جس طرح (پہلے) جاہلیت (کے دنوں) میں اظہار تجمل کرتی تھیں اس طرح زینت نہ دکھاؤ۔ اور نماز پڑھتی رہو اور زکوٰة دیتی رہو اور خدا اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرتی رہو۔ اے اہل بیت خدا چاہتا ہے کہ تم سے ناپاکی (کا میل کچیل) دور کردے اور تمہیں بالکل پاک صاف کردےسورۃ نمبر 33 الأحزاب آیت نمبر 33اور جو عورتیں طرح طرح کے نئے ڈیزائن کے کپڑے پہنتی ہیں وہ خود کو فتنے میں ڈالتی ہیں ان کا یہ لباس، بے دین لوگ خواہ اسے کتنا ہی زیب و زینت قرار دیں، اور ان کا یہ خیال باطل ہے محض ہے اور زینت حقیقت میں وہ ہے جس میں پردہ ہو اور عورت اس میں با وقار نظر آئے۔ یقینا لباس اللہ تعالیٰ کی وہ عظیم نعمت ہے جس کا اللہ نے احسان جتلایا ہے۔ 👇📖يٰبَنِىۡۤ اٰدَمَ قَدۡ اَنۡزَلۡنَا عَلَيۡكُمۡ لِبَاسًا يُّوَارِىۡ سَوۡاٰتِكُمۡ وَرِيۡشًا ؕ وَلِبَاسُ التَّقۡوٰى ۙ ذٰ لِكَ خَيۡرٌ ؕ ذٰ لِكَ مِنۡ اٰيٰتِ اللّٰهِ لَعَلَّهُمۡ يَذَّكَّرُوۡنَ_تـــــــــــرجـــــــمــــــہ👇اے نبی آدم ہم نے تم پر پوشاک اتاری کہ تمہارا ستر ڈھانکے اور (تمہارے بدن کو) زینت (دے) اور (جو) پرہیزگاری کا لباس (ہے) وہ سب سے اچھا ہے۔ یہ خدا کی نشانیاں ہیں تاکہ لوگ نصحیت پکڑ یں سورۃ نمبر 7 الأعراف آیت نمبر 26 لہذا ایسی عورتوں کو چاہئے کہ قرآن و احادیث پر عمل کریں اور امہات المومنین وخاتون جنت کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں (رضی اللہ عنہن) اور اگرایسا نہیں کرتی ہیں تو دنیا میں ذلیل ہو گی اورآخرت میں عذاب الہی میں گرفتار ہو گی جبکہ اللہ کا عذاب بہت سخت ہے ان عذاب جہنم شدید
واللہ تعالیٰ اعلم باالــــــصـــــواب
کتبـــــــــــــــــــــــــہ ناچیز محمد شفیق رضا رضوی
اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ