Headlines
Loading...
قرآن مجید میں بال نکلنے کی کیا وجہ ہے

قرآن مجید میں بال نکلنے کی کیا وجہ ہے




           السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ اگر قرآن مجید میں سے باریک بال میلے اور اس بال کو پانی میں ڈال کر سورہ فاتحہ پڑھ کر وہ پانی پینا اور اُس پانی کو گھر چھڈکنا کیسا ہے بحوالہ جواب عنایت فرمائیں 

                  سائل محمد شبّیر بیرو نہ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
              وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکتہ 


الجواب بعونہ تعالی قرآن شریف اللہ عزوجل کی ایک لاریب کتاب ہے جو مسلمانوں کے لئے ایک کامل اور بہترین دستورالعمل ہے اس اس لاریب کتاب میں بھلائی اور صراط مستقیم کی جستجو سے انسان دین ودنیا کی بھلائی حاصل کر سکتا ہے، مگر ہم درس قرآن کو بھلاکر ہدایت کے راستے کو ترک کرکے قرآ ن شریف میں بال تلاش کر رہے ہیں جو سراسر جہالت پر مبنی ہے،،، قرآن شریف جب تلاوت کی جاتی ہے تو کبھی گھنٹوں کھلے رہتے ہیں گھر میں گرے ہوئے بال ہوا سے اڑ کر ادھر ادھر گھس جاتے ہیں یا داڑھی سر وغیرہ کھجلانے سے ٹوٹ کر گر جاتے ہیں اور برسوں اوراق کی تہہ میں دب جاتے ہیں،اگر تلاوت کے وقت یا تلاش کرنے کے سے کوئی بال مل جائے تو اس میں حیرت کی کیا بات ہے اور قرآن مجید سے نکلے ہوئے بالوں کو دیکھ حیرت میں پڑجانا یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے موئے مبارک سمجھنا یااسے کرامت سمجھنا محض جہالت ولغو ہے اس لئے کہ ہر حیرت کی بات کرامت نہیں ہوتی،،، لھذا اس بال کو پانی میں ڈال پینا تبرک سمجھنا اور اس پانی کو گھر میں چھڑکنا،،، ایمان کی کمزوری ہے بالکل غلط بے بنیاد ہے،،، اسلام میں اس کی کوئی حقیت نہیں ہے ـ اللہ مسلمانوں کے ایمان کی حفاظت فرمائے آمین ـ 

            واللہ تعالی ورسولہ اعلم بالصواب 

کتــــــــبہ حقیــــــر عجــــمی محــــــــمد علـــــــــی قادری واحدی ۳ رجب المرجب ۱۴۴۱ ھجری

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ