ایسی کون سی نماز ہے جس میں تینوں رکعت میں التحیات پڑھتے ہیں
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ.
کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان کرام اس مسٸلہ کے بارے میں کہ ایسی کون سی نماز ہے جس میں تینوں رکعت میں بیٹھکر التحیات پڑھتے ہیں -برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
سائل : سہیل احمد دیوپور.
------------------------------------------------------------------
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب : صورت مذکورہ کے متعلق مجدد اعظم سیدی سرکار اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضی عنہ ربہ القوی فتاوی رضویہ میں بحوالہ فتاوی خلاصۃ و ھندیۃ تحریر فرماتے ہیں کہ " لو ادرک رکعۃ من المغرب قضی رکعتین فصل بقعدۃ فتکون بثلاث قعدات " یعنی اگر کسی نے مغرب کی ایک رکعت پائی تو وہ باقی ماندہ دو بجالائے اور انکے درمیان قعدہ کے ساتھ فاصلہ کرے تو یہاں تین قعدے ہوجائینگے " اھ( ج:7/ص:235/ فصل المسبوق / دعوت اسلامی)
واللہ تعالیٰ اعلم باالــــــصـــــواب
کتبـــــــــــــــــــــــــہ مفتی اسرار احمد نوری صاحب قبلہ
اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ
جزاک اللہ خیراً
جواب دیںحذف کریں