جرسی گائے پالنا نیز اسکا دودھ پینا کیسا ہے
السلام علیکم رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان کرام اس مسٸلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص یہ کہے کہ جرسی گائے خنزیر کی نسل میں سے اسے نہیں پالنا چاہیئے اور نہ ہی اسکا گوشت کھانا چاہیئے تو یہ واقعی جرسی گائے خنزیر کی نسل میں سے ہے برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
الســــاٸل محمد وارث علی جہان آباد الھند
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکتہ
الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب
صورت مسئولہ میں جواب یہ ہے کہ جو شخص یہ کہتا ہے کہ وہ خنزیر کی نسل میں سے ہے اس سے کہوں کہ کوئی ثبوت پیش کریں تو ہم مان لےلیکن ایک بات یہاں پر واضح ہو جاتی ہے کہ اسکی پیدائش گائے کے پیٹ سے ہوئی ہے تو اس کا پالنا اور اس دودھ پینا اور گوشت کھانا سب جائز و درست ہے اس لئے کہ جانوروں میں نسب کا اعتبار ماں سے ہوتا ہے ماں حلال تو بچہ بھی حلال ہے اور اگر ماں حرام تو بچہ بھی حرام ہےجیسا کہ سیدی سرکار علیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی تحریر فرماتے ہیں کہ مادہ جب حلال تو بچہ بھی حلال ہے کہ جانوروں میں نسب ماں سے ہوتا ہے نہ کہ باپ سے(حوالہ فتاویٰ رضویہ شریف جلد 9 /7 نصف آخر)اور جیسا کہ علامہ عبد الرحمن شیخی زادہ رضی اللہ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ لان المتعبر ۃ فی الحل والحرمتہ الام فیما تولد من ما کول او غیر ماکول(حوالہ مجمع الانہر جلد اول 4 صفحہ نمبر 161 کتاب الذبح)اور فتاویٰ ہندیہ میں ہے کہ فان کان منو لدا من الو حشی والانسی فالعبرۃ للام(حوالہ فتاویٰ ہندیہ جلد 5 صفحہ نمبر 297 کتاب ضبیحۃ باب الخامس) (ماخوذ از فتاویٰ شراوستی جلد دوم صفحہ نمبر 165)
واللہ تعالیٰ اعلم باالــــــصـــــواب
کتبـــــــــــــــــــــــــہ ناچیز محمد شفیق رضا رضوی
اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ