Headlines
Loading...
کرسمَس ڈے یعنی کہ 25 دسمبر منانا کیسا ہے؟

کرسمَس ڈے یعنی کہ 25 دسمبر منانا کیسا ہے؟



                  السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کرسمَس ڈے منانا کیسا ہے برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی فقط والسلام

           ساںٔل = محمد دانش رضا جہان آباد
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
          وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ

                  الجواب بعون الملک الوہاب 

کرسمس ڈے یہ عیسائیوں کا مذہبی تہوار ہے لیکن آج کل قومی تہوار کی حیثیت سے اختیار کر لیا گیا ہے جس سے مسلمانوں کو دور رہنا بیحد ضروری ہے حدیث پاک میں ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ من تشبہ بقوم فھو منھمیعنی جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی وہ انہیں میں سے ہے(مسند امام احمد سنن ابو داود کتاب الجھاد ص 49 پر ہے)من جامع المشرک وسکن معہ فانہ مثلہ یعنی جس نے کسی مشرک کے ساتھ اشتراک عمل اور راہ و رسم کیا وہ انہیں کے مثل ہےاور مسلمانوں کے لئے حرام ہے کہ ان کے تہوار میں اپنے گھروں کو انہیں چیزوں سے مزین و روشن کریں جن سے وہ لوگ کرتے ہیں اور انہیں تحفہ و تحائف دینا اور ان سے لینا بھی حرام و ممنوع ہے اور اگر کرسمس ڈے کی تعظیم مقصود ہو تو کفر ہے(رد محتار جلد 5 ص 481 پر ہے)الاعطاء باسم النیروز والمھرجان بان یقال ھدیة ھذہ الیوم لا یجوز ای الھدایا باسم ھذین الیومین حرام وان قصد تعظیمہ کما یعظمہ المشرکون یکفر نیز روز اور مہر جان(مجوسیوں کے عیدوں کے نام )کے نام پر عطیہ کا تبادلہ یہ کہکر کہ یہ آج کا ہدیہ ہے جائز نہیں یعنی ان دونوں کے ناموں پر تحفہ لینا دینا حرام ہے اور اگر مشرکین مجوسی کی طرح اسکی تعظیم بھی کرے گا تو کفر ہوگا اب اگر کوئی شخص اسکی تعظیم کی غرض سے تحفہ و تحائف دیتا و لیتا ہو تو وہ خارج از اسلام ہوگا اب ایسے شخص پر لازم ہیکہ فورا اعلانیہ توبہ و استغفار اور عہد کرے کہ ایسا نہیں کروں گا اگر ایسا نہیں کرتا ہے تو اس کا سماجی بائیکاٹ کیا جائے تاکہ اسکی اصلاح ہو اور اپنی غلطی پر نادم و پشیماں ہو کرتوبہ کرلے

                  واللہ تعالی اعلم باالصواب

              کتبہ محمد انیس الرحمن صاحب

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ