Headlines
Loading...
جو جماعت میں شامل نہ ہوں ان کا لقمہ لینا کیسا ہے؟

جو جماعت میں شامل نہ ہوں ان کا لقمہ لینا کیسا ہے؟


           اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان کرام اس مسٸلہ ذیل کے بارے میں کہ امام صاحب نماز پڑھا رہے تھے دوسری رکعت میں کوٸی سورت پڑھ رہے تھے کہ اچانک بھول گٸے دو تین بار لوٹے لیکن یاد نہیں آیا اتنے میں ایک صاحب جو کہ نماز سے باہر تھے(جماعت میں نہیں تھے) انھوں نے لقمہ دیا امام صاحب نے لقمہ لینے کے بعد نماز کو سجدہ سہو کے ساتھ پوری کی اس میں امر طلب یہ ہے کہ جو شخص جماعت میں نہیں تھا اس نے لقمہ دیا تو اس وجہ سے نماز درست ہوٸی یا نہیں جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع عنایت کریں

ساٸل۔محمدقمرالدین قادری بمقام گیناپور ضلع بہراٸچ شریف یوپی
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
       وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ

           الجواب؛ اللہم ہدایةالحق والصواب

صورت مستفسرہ میں سجدہ سہو سےنمازپوری نہیں ھوئ بلکہ نماز فاسدھوگئ ۔ کیونکہ لقمہ دینے والا نماز میں نہیں تھا اور امام نے لقمہ لے لیا اپنے مقتدی کے علاوہ دوسرےکا لقمہ لینا مفسد نماز ھے جیساکہ حضورصدرالشریعیہ بدرالطریقہ علامہ مفتی محمدامجدعلی اعظمی علیہ الرحمةوالرضوان نےارشادفرمایا،، اپنے مقتدی کے سوا دوسرے کا لقمہ لینابھی مفسد نماز ھے البتہ اس کے بتاتے وقت اسے خود یاد آگیا اس کے بتانے سے نہیں یعنی اگروہ نہ بتاتا جب بھی اسے یاد آجاتا اس کے بتانے کو کچھ دخل نہیں تواس کا پڑھنا مفسد نہیں۔(بحوالہ درمختار ردالمحتار جلداول صفحہ ٤١٨)(بہارشریعت حصہ سوم جلداول صفحہ ١١٣)شمس العلماء حضرت علامہ مفتی شمس الدین احمد رضوی جعفری علیہ الرحمہ نےارشادفرمایا،، امام نے اپنےمقتدی کےسواکسی اور کا لقمہ لیانماز فاسد ھوگئ ۔(قانون شریعت حصہ اول صفحہ ١١١) امام النحوصدرالعلماءحضورمفتی سید غلام جیلانی میرٽھی علیہ الرحمہ نےارشادفرمایا،، اپنےمقتدی کےسوا دوسرےکا لقمہ لینے سے بھی نمازجاتی رھتی ھے ۔البتہ اگراس کے بتاتے وقت اسے خود یاد آگیا ۔اس کے بتانےسے نہیں تو نمازنہیں جائیگی ۔(نظام شریعت صفحہ ١٣٣) لھذاجوشخص جماعت میں نہیں تھا اس کو لقمہ نہیں دینا چاھیۓ اوراس نے اگرلقمہ دیدیا توامام کولقمہ نہیں لینا چاھیۓ ۔کیونکہ یہ لقمہ لینا درست نہیں ۔اس نمازکودوبارہ پڑھی جاۓ
                       ۔واللہ اعلم باالصواب

شــرف قـــلم حضرت علامہ مولانا مفتی عـتـیـــق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ صاحب قبلہ مدظلّہ العالی والنّورانی خادم دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام بتھریاکلاں ڈومریا گنج سدھارتھنگر یوپی (انڈیا)

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ