جمعہ میں کتنے لوگوں کا ہونا ضروری ہے
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
حضور گزارش ہے کہ جمعہ کی نماز کے لیے کتنے لوگوں کا ہونا ضروری ہے تو جمعہ کی نماز درست ہوگی مع حوالہ جواب عطا فرمائیں کرم ہوگا
سائل محمد وارث علی جہان آباد ۔
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
الجواب بعون الملك الوھاب
نماز جمعہ کے لئے جماعت شرط ہے امام کے علاوہ کم سے کم تین آدمی ہوں اور اگر اس سے کم ہیں تو جمعہ نہیں ہوگا۔اور جیسا کہ سرکار نے پابندی لگادی ہے مسجد میں بھیڑ بھاڑ اکٹھا نہیں کیا جائے اس کو واضح کریں مہربانی ہوگی
جیسا کہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ جماعت یعنی امام کے علاوہ کم سے کم تین مرد۔اگر تین غلام یا مسافر یا بیمار یا گونگے یا ان پڑھ مقتدی ہوں تو جمعہ ہوجائے گا۔بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم صفحہ نمبر/87نماز جمعہ پر پابندی نہیں ہے بلکہ بھیڑ بھاڑ اکٹھا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے تو اس صورت میں اپنے اپنے گھروں پر ظہر کی نماز پڑھ لیں اور مسجد میں تین آدمی حاضر ہوجائیں تاکہ جمعہ بھی قائم رہے اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے
واللہ اعلم باالصواب
کتبہ محمد الطاف حسین قادری خادم التدریس دارالعلوم غوث الورٰی ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی الھندموبائیل فون/9454675382
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ