Headlines
Loading...
خواب کی بنا پر قبر کھولنا از روئے شرع کیســـاھے

خواب کی بنا پر قبر کھولنا از روئے شرع کیســـاھے


           السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 

علماء کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ سوال : بعد تدفین خواب کی بنا پر قبر کھولنا کیسا ہے حاملہ عورت مرگئ اور دفن کردی گئی اور کسی نے خواب دیکھا کہ اسکا بچہ پیدا ہوا تو محض اس خواب کی بنا پر قبر کھودنا جائز ہے یا نہیں ؟مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی 

              سائل : محمد حسرت رضا 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
          وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

               الجواب بعون الملک الوہاب 

صورت مذکورہ میں محض خواب کی بنیاد پر قبر کھولنا جائز نہیں - جیساکہ مجدد اعظم سیدی سرکار اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضی عنہ ربہ القوی فتاوی رضویہ شریف میں اسی طرح کے سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں کہ لا 'الا بدلیل جائز والستر مصون والرویا فنون فی السراجیۃ ثم الھندیۃ حامل اتت علی حملھا سبعۃ اشھر و کان الولد یتحرک فی بطنھا ماتت فدفنت ثم رؤیت فی المنام انھا قالت ولدت لا ینبش القبر " یعنی جائز نہیں مگر جب کوئی روشن دلیل ہو پردہ محفوظ ہے - اور خواب طرح طرح کے ہوتے ہیں, سراجیہ پھر ہندیہ میں ہے ایک عورت کے حمل کو سات (7) مہینے ہوئے بچہ اسکے پیٹ میں حرکت کرتا تھا وہ مرگئ اور اسے دفن کردیا گیا پھر کسی نے اسے خواب میں دیکھا کہ وہ کہتی ہے میں نے بچہ جنا ہے تو قبر نہ کھودی جائے گی اھ( فتاوی رضویہ شریف ج:9/ص:406/407/ دعوت اسلامی) 

                  واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

کتبہ اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ